امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر،جناب امت شاہ نے ریاست میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی میں اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی


اڈیشہ حکومت اگلے چھ ماہ کے لیے نئے فوجداری قوانین کے صدفیصد نفاذ کو تمام انتظامی سطحوں پرترجیح دے

اگلی دہائی اڈیشہ کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ ریاست کے مستقبل کی صنعتی اور تکنیکی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے، نئے فوجداری قوانین امن و امان کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے

ریاست کے ہوم سکریٹری ہفتے میں ایک بار، چیف سکریٹری اور ڈی جی پی ہر پندرہ دن، اور وزیر اعلیٰ ریاست میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے لیے ٹائم لائنز طے کرکے ماہانہ بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لیں

Posted On: 09 APR 2025 8:42PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی  وزیر جناب امیت شاہ نے آج نئی دہلی میں وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن مانجھی کی موجودگی میں اڈیشہ میں تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں اڈیشہ میں پولیس، جیلوں، عدالتوں، استغاثہ اور فرانسک سے متعلق مختلف نئی دفعات کے نفاذ اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری، چیف سکریٹری اور اڈیشہ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل، پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بیورو (بی پی آر ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے ڈائریکٹر اور وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) اور اڈیشہ حکومت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

1.jpg

11.jpg

میٹنگ کے دوران، امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی  وزیر کے وزیر نے کہا کہ اڈیشہ حکومت کو اگلے چھ ماہ کے لیے انتظامیہ کے تمام سطحوں پر نئے فوجداری قوانین کے 100% نفاذ کو ترجیح دینی ہوگی۔

2.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ اگلی دہائی اوڈیشہ جیسی ابھرتی ہوئی ریاست کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ ریاست کی مستقبل کی صنعتی اور تکنیکی ترقی پر غور کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا  کہ تین نئے فوجداری قوانین امن و امان کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

3.jpg

وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست کے ہوم سکریٹری ہفتے میں ایک بار، چیف سکریٹری اور ڈی جی پی ہر 15 دن، اور وزیر اعلیٰ ریاست میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے لیے ٹائم لائنز طے کرکے ماہانہ بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لیں۔

*****

U.No:9758

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2120675) Visitor Counter : 17


Read this release in: Odia , English , Hindi , Gujarati