شہری ہوابازی کی وزارت
ایئربس اور مہندرا ایرو اسٹرکچرز کے درمیان مینوفیکچرنگ کا معاہدہ
ایچ 130 فیوز لیج مینوفیکچرنگ کے لیے تاریخی دستخطی تقریب
Posted On:
09 APR 2025 5:03PM by PIB Delhi

ایک تاریخی تقریب میں شہری ہوا بازی کے وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے آج ایئربس اور مہندرا ایروسٹرکچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ایچ130 ہیلی کاپٹر فیوزیلیج مینوفیکچرنگ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کی صدارت کی۔ سول ایوی ایشن کی وزارت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں سیکرٹری سول ایوی ایشن جناب ووملن منگ وولنم، ایئربس انڈیا اور ساؤتھ ایشیا کے صدر اور ایم ڈی جناب ریمی میلارڈ، مہندرا گروپ کے گروپ سی ای او اور ایم ڈی ڈاکٹر انیش شاہ اور انڈسٹری پارٹنرز کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔
یہ تعاون ہندوستان کے ہوا بازی کے سفر میں ایک اہم لمحہ کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے ملک کی صنعتی صلاحیت پر عالمی اعتماد کو مزید تقویت ملتی ہے۔ مہندرا ایروسٹرکچرز اور ایئربس کے درمیان شراکت داری ہوا بازی کے شعبے میں ہندوستان کی پیشرفت اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر قیادت 'میک ان انڈیا' اور 'آتم نر بھر بھارت' اقدامات کے لیے ہماری ثابت قدمی کی نشاندہی کرتی ہے۔

اپنے خطاب میں، جناب رام موہن نائیڈو نے کہا، "میرے خیال میں ایچ130 ہیلی کاپٹر فیوزیلیج کی تیاری اور اسمبلی کے لیے یہ معاہدہ ائیر بس جیسے عالمی کھلاڑیوں کے ہندوستانی صنعت کی صلاحیت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ 2011 میں اپنے قیام کے بعد سے، مہندرا ایرو اسٹرکچرز نے ثابت کیا ہے کہ یہ ایک نوجوان کھلاڑی کے طور پر دنیا بھر میں پرزہ جات فراہم کر سکتا ہے۔ شہری ہوابازی کے وزیر کے طور پر، مجھے اس حقیقت پر فخر ہے کہ آج ہر ایئربس کمرشل ہوائی جہاز اور پرزے بھارت میں ڈیزائن کیے گئے، بنائے گئے اور اس کی دیکھ بھال کے لیے ایک نیا معیار قائم کر رہے ہیں۔
ہندوستان کی ہوا بازی کی تیز رفتار ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے اشتراک کیا:
ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی شہری ہوابازی کی منڈیوں میں سے ایک بننے کے لیے تیار ہے، جس میں اگلے 20 سالوں میں 2,200 سے زیادہ طیاروں کے بیڑے میں شامل ہونے کی امید ہے۔
2030 تک، ہندوستان سالانہ 630 ملین مسافروں کو سنبھالے گا، جو 6-8فیصد کی سی اے جی آر سے بڑھ رہا ہے۔
اگلے 10-15 سالوں میں، گھریلو ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ مارکیٹ 10 بلین ڈالر کی صنعت تک بڑھ سکتی ہے، جس میں ساختی اجزاء، ایویونکس سسٹمز اور بہت کچھ شامل ہے۔
وزیر موصوف نے ہندوستانی ایم ایس ایم ای ز اورا سٹارٹ اپس کی مثالی شراکت کا بھی اعتراف کیا، جو ایئربس اور بوئنگ جیسے عالمی او ای ایم کو سالانہ 2 بلین ڈالر مالیت کے ہوائی جہاز کے اجزاء فراہم کرتے ہیں۔
یہ تقریب فروری 2025 میں وزیر کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ سے شروع ہوئی، جس میں ہندوستان میں ہوائی جہاز کے اجزاء کی تیاری کو تیز کرنے پر توجہ دی گئی۔ سینئر حکام، صنعت کے رہنماؤں اور ماہرین نے شرکت کی، میٹنگ کا مقصد ملکی پیداوار کو بڑھانے اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے ایک متفقہ روڈ میپ تیار کرنا تھا۔
سکریٹری، ایم او سی اے، جناب ووملن منگ وولنم نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ایچ130 فیوز لیج معاہدہ ہندوستان میں نہ صرف جدید ٹیکنالوجی اور ملازمتیں لائے گا بلکہ گھریلو ایم آر او صلاحیتوں کی ترقی اور ایک مضبوط مینوفیکچرنگ بنیاد کو بھی متحرک کرے گا۔
ہندوستان میں دو فائنل اسمبلی لائنز؛ ایک سی 295 فوجی ہوائی جہاز کے لیے، جس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ہسپانوی وزیر اعظم جناب پیڈرو سانچیز نے کیا، اور آنے والی ایچ125 ہیلی کاپٹر اسمبلی لائن ہندوستان کے فروغ پزیر ایرو اسپیس ایکو سسٹم اور ایئربس جیسے عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ اس کی اسٹریٹجک شراکت داری کی روشنی کے طور پر کھڑی ہے۔
ش ح۔ ا م ۔ ج
UNO- 9738
(Release ID: 2120493)
Visitor Counter : 37