محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او   نے اُمنگ ایپ کے ذریعے   آدھار  پر مبنی  چہرے کی تصدیق کا استعمال کرتے ہوئے،  یو اے این  بنانے اور  چلانے کے لیے جدید ڈیجیٹل  خدمات کا استعمال کیا ہے

Posted On: 09 APR 2025 1:55PM by PIB Delhi

محنت اور  روزگار  کی وزارت کے تحت  ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن  ( ای پی ایف او )    نے  ڈیجیٹل  طور پر بااختیار بنائے جانے  کی جانب ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے، اُمنگ موبائل ایپ کے ذریعے آدھار  پر مبنی  چہرے کی تصدیق  سے  متعلق ٹیکنا لوجی  ( ایف اے ٹی ) کا استعمال کرتے ہوئے یونیورسل اکاؤنٹ نمبر ( یو اے این )   بنانے اور  چلانے کے نظام  کا آغاز کیا  ہے۔  یہ رابطے  کے بغیر اور محفوظ  خدمت    ، ای پی ایف او  کے کروڑوں اراکین کو آسان، بلا رکاوٹ  اور مکمل طور پر ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے میں ایک بڑی پیش رفت کی علامت ہے۔

ملازمین کے لیے یو اے این کے عمل کو آسان بنانا

اب تک، یو اے این زیادہ تر آجرین کی جانب سے ملازمین کا وہ ڈاٹا استعمال کرکے تیار کیے جاتے تھے  ، جو  ای پی ایف او  کو فراہم کیا جاتا تھا۔ اگرچہ آدھار کی تفصیلات کی تصدیق کی جاتی تھی، تاہم والد کا نام، موبائل نمبر یا تاریخِ پیدائش جیسے خانوں میں غلطیاں عام تھیں۔ ان   غلطیوں  کو  اکثر  کلیم  ( دعویٰ  کرنے ) کی کارروائی کے دوران یا دیگر ای پی ایف او خدمات تک رسائی کے وقت درست کرنے کی ضرورت ہوتی تھی۔ بہت سے معاملات میں یو اے این ملازم کو بتایا ہی نہیں جاتا تھا اور موبائل نمبر یا تو موجود نہیں ہوتے تھے یا غلط ہوتے تھے، جس کی وجہ سے براہِ راست رابطہ مشکل ہو جاتا تھا۔ اس کے علاوہ، ای پی ایف او  ممبر پورٹل پر آدھار او ٹی پی  کے ذریعے یو اے این کی فعالیت ایک علیحدہ عمل تھا  ، جسے خود ملازم کو مکمل کرنا ہوتا تھا، جو اکثر  پریشانی کا باعث بنتا تھا۔

مالی سال 25-2024 ء  میں ہی   الاٹ کیے گئے 1.26 کروڑ یو اے این  میں سے صرف 44.68 لاکھ ( 35.30 فی صد )  کو ہی ممبران نے فعال کیا۔ آجرین کو متعدد بار یاد دہانیاں کرائی گئیں کہ وہ ملازمین سے آدھار  او ٹی پی  کے ذریعے اپنا یو اے این فعال کروائیں تاکہ مستقبل میں روزگار سے منسلک اسکیم کے تحت کوئی بھی فائدہ ڈی بی ٹی کے ذریعے فراہم کیا جا سکے۔

ایف ا ے ٹی پر مبنی نیا آدھار عمل: براہِ راست اور محفوظ

ان مستقل چیلنجوں  سے نمٹنے کے لیے، ای پی ایف او  نے اب اُمنگ ایپ کے ذریعے آدھار  پر مبنی  چہرے کی تصدیق  سے  متعلق ٹیکنا لوجی  ( ایف اے ٹی )  کا استعمال کرتے ہوئے  ، یو اے این کے براہِ راست اجرا اور فعالیت کی سہولت فراہم کی ہے۔  یہ سروس ملازمین اور آجرین دونوں کے لیے دستیاب ہے اور درج ذیل اہم فوائد فراہم کرتی ہے:

  • آدھار اور صارف کی  100 فی صد  تصدیق چہرے کی شناخت کے ذریعے کی جاتی ہے۔
  • صارف کا تمام ڈاٹا براہِ راست آدھار ڈاٹا بیس سے خود بخود شامل ہو جاتا ہے۔
  • صارف کا موبائل نمبر آدھار کے ساتھ رجسٹرڈ نمبر سے میچ کیا جاتا ہے۔
  • یو اے این کی فعالیت ای پی ایف او  پورٹل پر اسی وقت  جنریشن کے  عمل کے دوران مکمل ہو جاتی ہے۔
  • یو اے این کا اجرا مکمل طور پر ملازم خود کرتا ہے اور ای-یو اے این کارڈ( پی ڈی ایف  )  بھی خود ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے، اس طرح آجر پر انحصار ختم ہو جاتا ہے۔
  • روزگار کے وقت، ملازم اپنا ای – یو اے این  کارڈ  پی ڈی ایف اور  یو اے این   آجر کو دے کر ای پی ایف او  میں رجسٹریشن کروا سکتا ہے۔
  • ای پی ایف او  کی خدمات جیسے پاس بک دیکھنا، کے وائی سی  اپ ڈیٹس، کلیم جمع کروانا اور دیگر سہولیات فوری دستیاب ہو جاتی ہیں۔

عملی اقدامات درج ذیل ہیں:

  • پلے اسٹور سے اُمنگ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹال کریں۔
  • پلے اسٹور سے  آدھار فیس آر ڈی  ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹال کریں۔
  • اُمنگ ایپ کھولیں اور    ’’ فیس اوتھ  ‘‘ ( چہرے کی تصدیق  ) کے ذریعے یو اے این خدمات کے تحت ’’ یو اے این  الاٹمنٹ اینڈ ایکٹیویشن ‘‘ پر جائیں۔
  • آدھار نمبر اور آدھار سے منسلک موبائل نمبر درج کریں (   یہ نمبر آدھار کے ساتھ رجسٹرڈ نمبر سے ملایا جائے گا تاکہ  او ٹی پی  بھیجا جا سکے  )  ۔
  • رضامندی ( کنسینٹ  )  کے چیک باکس پر نشان لگائیں۔
  • موصولہ  او ٹی پی  کو درج کر کے تصدیق کریں۔
  • کیمرا آن ہو جائے گا تاکہ لائیو فوٹو لیا جا سکے — جیسے ہی تصویر کا رنگ سرخ سے سبز ہو جائے، اس کا مطلب ہے کہ تصویر کامیابی سے لی جا چکی ہے (یہ طریقہ ڈِجی یاترا  ایپ جیسا  ہی ہے)۔
  • تصویر کو آدھار ڈاٹا بیس میں موجود تصویر سے میچ کرنے کے بعد، یو اے این تیار کیا جائے گا اور ایس ایم ایس  کے ذریعے آپ کے موبائل پر بھیج دیا جائے گا۔
  • یو اے این  تیار ہونے کے بعد، ملازم اُمنگ ایپ یا ممبر پورٹل سے یو اے این  کارڈ ( پی ڈی ایف )  ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے  ( یو اے این  خود بخود ممبر پورٹل پر فعال ہو جاتا ہے ) ۔

پہلے سے موجود ممبران کے لیے یو اے این  کی فعالیت

ایسے ممبران  ، جنہیں پہلے سے  یو اے این  الاٹ ہو چکا ہے لیکن وہ ابھی تک فعال نہیں ہوا ، اب اُمنگ ایپ کے ذریعے آسانی سے اپنا  یو اے این  فعال کر سکتے ہیں۔

بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے بہتر سکیورٹی

آدھار  پر مبنی  چہرے کی تصدیق   پر مبنی بایومیٹرک تصدیق، عمومی طریقوں جیسے ڈاٹا پر مبنی یا او ٹی پی  تصدیق کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔  اس  سے ، یہ بات   یقینی بنائی  جاتی ہے کہ شناخت کی تصدیق بالکل درست اور چھیڑ چھاڑ سے محفوظ ہو اور ای پی ایف او کے نظام میں داخلے کے وقت   مکمل تحفظ فراہم کرے۔

تصدیق   کے اس محفوظ  طریقۂ کار سے آئندہ کے لیے ممبران کو خودکار خدمات حاصل کرنے کی راہ ہموار  ہو گی، جس سے آجر یا علاقائی دفتر کی مداخلت کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

آجروں  کو  اعلیٰ کار کردگی اور کم غلطیوں کے لیے ایف اے ٹی  موڈ کے ذریعے  یو اے این   جنریشن کے استعمال کرنے کی ترغیب

آجرین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوراً اس طریقۂ کار  کو اپنائیں اور اپنے نئے ملازمین کو  چہرے کی تصدیق کے عمل کے ذریعے خود اپنا  یو اے این  تیار کرنے میں مدد فراہم کریں۔  اس سے  ملازمین  کے بروقت اور درست طریقے سے  ای پی ایف او  نظام میں اندراج کو  یقینی بنایا جا سکے گا ۔

مائی بھارت  کے ساتھ اشتراک

ای پی ایف او  جلد ہی جیوَن پرمان کے ذریعے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے فروغ کے لیے چہرے کی تصدیق کے طریقۂ کار کا  استعمال کرے گا  اور اس کے لیے مائی بھارت  کے رضاکاروں کے ساتھ مل کر بزرگ پنشنرز کو  گھر بیٹھے خدمات  جلد فراہم کی جائیں گی۔

 

..........................................

) ش ح –   ا ک        -  ع ا )

U.No. 9720


(Release ID: 2120450)
Read this release in: English , Hindi , Tamil