وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

کھینچیں، سانس لیں، باخبر رہیں: آئی ڈی وائی 2025 نیوز لیٹر جاری


آئی ڈی وائی نیوز لیٹر ، وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق آئی ڈی وائی 2025 کے موضوع ’’ ایک زمین، ایک صحت کے لیے یوگا ‘‘ کی روح کی عکاسی کرتا ہے : آیوش کے وزیر

Posted On: 09 APR 2025 1:59PM by PIB Delhi

دسویں بین الاقوامی یومِ یوگا ( آئی ڈی وائی )  کی تیاریوں کے سلسلے میں، آیوش  کی وزارت   کے مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا ( ایم ڈی این آئی وائی ) نے ایک مخصوص نیوز لیٹر جاری کیا ہے، جس کا مقصد بروقت معلومات فراہم کرنا،  بیداری پیدا کرنا اور یوگا کے اس عالمی جشن میں عوام کی بھرپور شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔   تقریب میں صرف چند ہی ہفتے باقی ہیں اور ایسے میں یہ نیوز لیٹر ایک اہم ذرائع  ابلاغ کے طور پر کام کرے گا تاکہ دنیا بھر میں  متعلقہ فریقوں اور   قارئین  کو مؤثر طریقے سے شامل کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BF5R.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H9E2.jpg

 

وزارتِ آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے اس اقدام کے پس منظر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ  ’’  یہ نیوز لیٹر شہریوں اور  متعلقہ فریقوں  کو  یکساں طور پر بروقت اور شفاف معلومات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وزیر اعظم  کے’من کی بات ‘ میں  پیش کردہ ویژن کے مطابق  ، یہ آئی ڈی وائی 2025 کے موضوع  ’ایک زمین، ایک صحت کے لیے یوگا ‘     کی روح   کی عکاسی کرتا ہے  ۔ میں ایم ڈی این آئی وائی کے اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتا ہوں۔ ‘‘

وزارت آیوش کے سکریٹری  جناب ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کہا کہ ’’ اس نیوز لیٹر کی اشاعت شہریوں کو یوگا کے قریب لانے کی کوشش ہے۔ یہ آئی ڈی وائی 2025 میں وسیع پیمانے پر شرکت کو فروغ دیتا ہے اور ہم سب کے لیے صحت و ہم آہنگی کے مشترکہ ویژن کے مطابق  مجموعی تندرستی  کو فروغ دیتا ہے۔ ‘‘

جوائنٹ سکریٹری محترمہ مونالیزا داش نے ذکر کیا کہ  ’’ یہ نیوز لیٹر یوگا  کے عالمی دن 2025 کے لیے ہمارے مربوط نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ مختلف اداروں کی آوازوں اور کوششوں کو یکجا کرتا ہے تاکہ آئی ڈی وائی کا پیغام معاشرے کے تمام طبقات  تک موثر اور جامع طور پر  پہنچ سکے  ۔ ‘‘

مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر کاشی ناتھ ساماگندی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  ’’ اس نیوز لیٹر کی اشاعت ایک مشترکہ سفر رہی ہے۔ ملک بھر میں آئی ڈی وائی  تقریب  کے منتظمین کا بروقت تعاون بے حد ضروری ہے تاکہ درست اور جامع اپ ڈیٹس فراہم کی جا سکیں  ، جو معاشرے کی ہر سطح پر یوگا اور  تندرستی  کو فروغ دینے کے ہمارے اجتماعی عزم کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ‘‘

یہ نیوز لیٹر بروقت معلومات کی ترسیل اور عوام کو تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ رکھنے کے لیے شائع کیا گیا ہے، جس میں تقریب کے منصوبے، اہم سنگ میل اور انتظامی تیاریوں جیسے نکات شامل ہیں۔ یہ شہریوں، اداروں، میڈیا ہاؤسز اور بین الاقوامی شراکت داروں میں جوش و جذبہ اور  بیداری  پیدا کرے گا  اور  یوگا کے ذریعے جامع صحت و تندرستی کا مرکزی پیغام  کو مضبوط  کرے گا ۔

شرکت کے فروغ کے لیے تیار کردہ یہ نیوز لیٹر رجسٹریشن پورٹلز، شرکت کے رہنما اصولوں اور کمیونٹی کی قیادت میں چلنے والے اقدامات کی تفصیلات بھی فراہم کرے گا۔ اس میں ملک   گیر پیمانے پر کی جارہی تیاریوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا، جن میں زمینی سطح کی سرگرمیاں،  ریہرسل   اور ہَرِت یوگا جیسی خصوصی دستخطی مہم  شامل ہے۔

اس نیوز لیٹر کا ایک  بنیادی مقصد  متعلقہ فریقوں کی شمولیت کو  مستحکم بنانا ہے تاکہ سرکاری ادارے، یوگا تنظیمیں، تعلیمی ادارے، اور عالمی  مشن ایک مشترکہ ویژن کے تحت متحد ہوں۔ وزارت اس پلیٹ فارم کو اختراعی مہمات، یوگا ایپس جیسے ڈیجیٹل ٹولز اور اس سال کے خصوصی  موضوع  ’ ایک زمین، ایک صحت کے لیے یوگا ‘ کو نمایاں کرنے کے لیے بھی استعمال کرے گی۔

ایک مؤثر رابطے کے پُل کے طور پر کام کرتے ہوئے، یہ نیوز لیٹر  ما قبل  تقریبات ، تعارفی پروگرام  اور بین الاقوامی تعاون پر باقاعدہ طور پر تازہ  ترین جانکاری فراہم کرے گا۔ اس میں پچھلے ایڈیشنوں  کی کامیاب کہانیوں  کو نمایاں کیا جائے گا اور مشہور یوگا ماہرین و سائنس دانوں کی  قیمتی آراء بھی شامل  کی جائیں  گی۔

وزیر اعظم کے اس ویژن کے تحت کہ یوگا انسانیت کے لیے ایک اتحاد پیدا کرنے والی  قوت بنے، یہ نیوز لیٹر سرکاری پیغام رسانی کو مزید فروغ دے گا اور عالمی  صحت و تندرستی  کی تحریک میں بھارت کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرے گا۔

اس  اقدام  کا مقصد عالمی  رابطہ کاری کو فروغ دینا بھی ہے ، جس میں بیرون ملک بھارتی سفارتخانوں اور   بیرونِ ملک بھارتی  برادری  کی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ  اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آئی ڈی وائی کی روح  کی گونج  تمام براعظموں میں  سنائی دے ۔

مزید معلومات اور نیوز لیٹر کو سبسکرائب کرنے کے لیے براہ کرم دیئے گئے لنک پر   جائیں :

https://yoga.ayush.gov.in/YAP/IDY-Newsletter/index.php

 

..................................................... ...................................................

) ش ح –   ا ک        -  ع ا )

U.No. 9719

 


(Release ID: 2120373)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil