الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے الیکٹرانکس اجزاء کی مینوفیکچرنگ اسکیم کو نوٹیفائی کیا؛ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن مستحکم ہوگی
اسکیم کا مقصد ہندوستان کے الیکٹرانکس ایکو سسٹم کو گہرا کرنا ہے۔شراکت داروں کے تاثرات کے لیے رہنما خطوط کا مسودہ جاری کیا گیا
الیکٹرانکس پروڈکشن میں گزشتہ دہائی میں پانچ گنا اور برآمد میں چھ گنا اضافہ ہوا: مرکزی وزیر
ہندوستان کےا سمارٹ فون کی برآمدات نے 2 لاکھ کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کیا؛ آئی فون کا مالی سال 25-2024 کے لیے 1.5 لاکھ کروڑ روپےکا منفردتعاون
Posted On:
08 APR 2025 9:49PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے آج الیکٹرانکس اجزاء مینوفیکچرنگ اسکیم کو نوٹیفائی کیا، جو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ الیکٹرانکس اجزاء مینوفیکچرنگ اسکیم کا نوٹیفکیشن کابینہ کے حالیہ فیصلے کے مطابق ہے۔ انہوں نے مزید زور دیاہماری حکومت ہمیشہ کھلے ذہن، مشاورتی اور جامع رہی ہے۔ ہم کسی بھی قانون یا پالیسی کو حتمی شکل دینے سے پہلے ہر ایک کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہیں۔
الیکٹرانکس کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ
وزیرموصوف نے اس شعبے کی متاثر کن ترقی کی رفتار کو بھی اجاگر کیا۔ گزشتہ مالی سال،ا سمارٹ فون کی برآمدات 2 لاکھ کروڑ روپئےسے تجاوز کر گئی تھیں، صرف آئی فون کی برآمدات تقریباً 1.5 لاکھ کروڑ روپےکے حساب سے تھیں۔ پچھلی دہائی کے دوران، الیکٹرانکس کی پیداوار میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے اور برآمدات میں چھ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس میں ایکسپورٹ سی اے جی آر 20 فیصد سے زیادہ اور پیداوارسی اے جی آر 17 فیصدسے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘‘تھوڑے ہی عرصے میں، الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم - جس میں اجزاء کے مینوفیکچررز اور کھلاڑیوں کی ایک متنوع رینج شامل ہے - نمایاں طور پر بڑھی ہے۔ آج، 400 سے زیادہ پیداواری یونٹس ہیں، بڑے اور چھوٹے، دونوں طرح کے اجزاء کی ایک وسیع رینج تیار کر رہے ہیں۔’’ عالمی صنعت کے رجحانات کی عکاسی کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کا سفر الگ الگ مراحل سے گزرا ہے: تیار سامان سے شروع ہوکر ذیلی مجموعے تک اور اب انتہائی اجزاء کی تیاری کے نازک مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ یہ شعبہ مسلسل اس تیسرے مرحلے میں آگے بڑھ رہا ہے، جو کہ قدر میں اضافے، خود انحصاری اور ماحولیاتی نظام کی گہرائی میں ایک اہم چھلانگ ہے۔
ہموار توسیع اور اجزاء کی تیاری پر توجہ
اسکیم کے ڈھانچے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ اسے ایک ہمورانہ پیش رفت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں متعدد شعبوں جیسے کنزیومر الیکٹرانکس، میڈیکل ڈیوائسز، آٹوموبائل، پاور الیکٹرانکس اور الیکٹریکل گرڈز کے فوائد ہیں، جس سے معیشت میں ایک مضبوط اشتراک ہوگا۔
اسکیم خاص طور پر غیر فعال الیکٹرانک اجزاء پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جو نئے اقدام کے تحت سپورٹ کیے جائیں گے۔ اس کے برعکس، فعال اجزاء انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ غیر فعال اجزاء کی ایک اشارے کی فہرست میں ریزسٹرس، کیپسیٹرز، کنیکٹرز، انڈکٹرز، اسپیکرز، ریلے، سوئچز، آسکیلیٹرس، سینسرز، فلمیں، لینز اور بہت سے دوسرے شامل ہیں - اسکیم کی گہرائی اور وسعت کو واضح کرتے ہیں۔
کیپٹل ایکوپمنٹ اور ٹولنگ انڈسٹری کے لیے سپورٹ
مینوفیکچرنگ میں درست سازوسامان اور کیپٹل گڈس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، جناب ویشنو نے اعلان کیا کہ یہ اسکیم الیکٹرانکس کی پیداوار میں استعمال ہونے والے بڑے آلات کے ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ میں بھی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا، "جس طرح سیمی کنڈکٹر مشن نے اپلائیڈ میٹریلز اور لام ریسرچ جیسی کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی ہے، یہ اسکیم الیکٹرانکس اجزاء کے ماحولیاتی نظام کے لیے اسی طرح کے ماڈل کو فروغ دے گی۔" لنڈے جیسی کیمیکل اور گیس کی بڑی کمپنیوں نے پہلے ہی ہندوستان میں سہولیات قائم کرنا شروع کر دی ہیں، اور کئی عالمی کھلاڑی ماحولیاتی نظام میں شامل ہونے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔
سیکٹر کی ضروریات کو ظاہر کرنے کے لیے حسب ضرورت مراعات
اجزاء کے شعبے کی ساختی باریکیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ الیکٹرانک اجزاء کی تیاری کے لیے عام طور پر زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے اور تیار شدہ سامان کے مقابلے اس کا لیڈ ٹائم زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے مطابق، اسکیم تین ترغیبی ڈھانچے پیش کرے گی(1) ٹرن اوور سے منسلک مراعات (2) کیپیکس سے منسلک مراعات (3) ہائبرڈ ترغیبی ماڈل
وزیرموصوف نے اس بات پر زور دیا کہ تمام درخواست دہندگان کے لیے روزگار کی فراہمی ایک لازمی ضرورت ہوگی، جس میں اجزاء کے مینوفیکچررز اور کیپٹل ایکویپمنٹ پروڈیوسرز شامل ہیں۔ ملازمتوں کی تخلیق پر یہ زور ہندوستان میں جامع ترقی اور ایک مضبوط الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے حکومت کے مسلسل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
نوٹیفکیشن یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
****
ش ح۔ ع و۔ ج ا
U. No-9711
(Release ID: 2120291)
Visitor Counter : 18