بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے واستو ہاؤسنگ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ، اے پی اے سی فنانشل سروسز لمیٹڈ، اور کوانٹیفی، انک میں ملٹیپل پلینٹی پرائیویٹ ایکویٹی گفٹ فنڈ کے ذریعے شیئر ہولڈنگ کے مجوزہ حصول کو منظوری دی

Posted On: 08 APR 2025 8:02PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا نے واستو ہاؤسنگ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ، اے پی اے سی فنانشل سروسز لمیٹڈ، اور کوانٹیفی، انک میں ملٹیپل پلینٹی پرائیویٹ ایکویٹی گفٹ فنڈ کے مجوزہ حصول کو منظوری دی ہے۔

مجوزہ حصول میں ملٹیپل پلینٹی پرائیویٹ ایکویٹی گفٹ فنڈ (ملٹیپل گفٹ فنڈ/ایکوائرر) کے ذریعے درج ذیل میں کچھ شیئر ہولڈنگ کا حصول شامل ہے: (i) واستو ہاؤسنگ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ (واستو) جو فی الحال پلینٹی پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ I ایل پی ایل پی لمیٹڈ، ملٹیپل ایل پی ایل پی لمیٹڈ (ملٹیپل فنڈ II) اور پلینٹی سی آئی فنڈ I لمیٹڈ کے پاس ہے؛ (ii) اے پی اے سی فائنانشل سروسز لمیٹڈ جو فی الحال پلینٹ اینڈ ملٹیپل فنڈ II کے پاس ہے اور (iii) کوانٹیفی انک جو فی الحال پلینٹی اینڈ ملٹیپل فڈ II کے پاس ہے۔

ملٹیپل گفٹ فنڈ ایک نیا شامل کردہ ٹرسٹ ہے، جسے انڈین ٹرسٹ ایکٹ، 1882 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے اور انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹر اتھارٹی کے ساتھ ایک محدود اسکیم کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ اس کا انتظام ملٹیپل ایسیٹ مینجمنٹ آئی ایف ایس سی ایل ایل پی کے ذریعے کیا جاتا ہے جو محدود ذمہ داری کی شراکت داری پارٹنرشپ ایکٹ، 2008 کے تحت شامل ہے۔ پلینٹی، ملٹیپل فنڈ II اور پلینٹی CI اور ایکوائرر سبھی ملٹیپل گروپ سے تعلق رکھنے والے فنڈ ہیں۔

واستو ایک ہاؤسنگ فنانس کمپنی ہے، اور خوردہ قرضوں یعنی گھریلو قرضوں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) کے لیے قرضوں کی فراہمی میں مصروف ہے۔ واستو اپنی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی، واستو فنسرو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے آٹو لون اور پراپرٹی کے خلاف قرضوں کی فراہمی کے حصوں میں بھی موجود ہے۔

اے پی اے سی ایک غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی ہے - مڈل لیئر جو فروری 2018 سے ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ اے پی اے سی ایم ایس ایم ای کو خوردہ قرضوں کی فراہمی میں مصروف ہے۔

کوانٹیفی ریاستہائے متحدہ میں اندراج شدہ ہے اور دوسری باتوں کے ساتھ مختلف مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے حل، اور ڈیٹا اینالیٹکس کی فراہمی میں مصروف ہے۔ کوانٹیفی بھارت میں اپنی ذیلی کمپنی کوانٹیفی اینالیٹکس سلوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے موجود ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

*********

 

ش ح۔ ف ش ع

U: 9698


(Release ID: 2120254)
Read this release in: English , Hindi