سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ای پی وی ڈی، دہرادون میں ‘انتر درشٹی’  ڈارک روم کا افتتاح اور امر سیوا سنگم کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط

Posted On: 07 APR 2025 8:41PM by PIB Delhi

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار امپاورمنٹ آف پرسنز آف ڈس ایبلٹیز، دہرادون نے نیشنل ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ (این اے بی) کے تعاون سے 07 اپریل 2025 کو ‘انتر درشٹی’، دماغ ، جذبات اور حسیات سے متعلق ایک منفرد تاریک کمرے کا افتتاح کیا۔ اس سہولت کا باضابطہ افتتاح  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت کے دویانگ افراد کو باختیار بنائے جانے سے متعلق محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کےسکریٹری جناب  راجیش اگروال نے کیا۔ اس موقع پر معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کی جوائنٹ سکریٹری  مَن میت کور نندا اور این آئی ای پی وی ڈی کے  ڈائرکٹر  جناب  پردیپ انیرودھن بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YK0N.jpg

‘انتر درشٹی’  ایک خاص طور پر ڈیزائن کردہ حسی تجربہ کی جگہ ہے ، جس کا مقصد بصارت سے محروم افراد کو درپیش چیلنجوں کے تئیں معاشرے میں بیداری اور حساسیت پیدا کرنا ہے۔ اس تاریک کمرے میں، افراد مکمل اندھیرے کا تجربہ کرتے ہیں اور ایسی سرگرمیوں میں مشغول ہوتے ہیں جو ان لوگوں کے روزمرہ کے تجربات کو نقل کرنے میں مدد کرتے ہیں،  جو نابینا ہیں یا جن کی بینائی کم ہے۔ یہ اقدام ادراک اور زندہ حقیقت کے درمیان فرق کو ختم کرکے ہمدردی، افہام و تفہیم اور شمولیت کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

اس  کے علاوہ،این آئی ای پی وی ڈی دہرادون نے معذوری کی بحالی اور جامع ترقی کے میدان میں ایک اہم تنظیم امر سیوا سنگم کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ ایم او یو پر جناب  راجیش اگروال، سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، اور محترمہ منمیت کور نندا، جوائنٹ سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

اس تعاون کے ذریعے،این آئی ای پی وی ڈی ‘انیبل انکلوزن’  ایپ کو نافذ کرے گا—یہ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم  ہےجسے امر سیوا سنگم نے تیار کیا ہے تاکہ ترقیاتی معذوری والے بچوں کی جلد شناخت کی جا ئےاور ان کا پتہ لگایا جا سکے۔ دانشورانہ اور ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایپ کو مختلف کمیونٹیز میں کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت،این آئی ای پی وی ڈی بصری معذوری میں اپنی مہارت کو مربوط کرے گا تاکہ ایپ کے دائرہ کار کو بڑھانے میں مدد ملے، یہ بصارت سے محروم افراد کی ضروریات کو مزید قابل رسائی اور جوابدہ بنائےگا۔ یہ اقدام ڈیجیٹل ذرائع کے توسط  ذاتی مدد اور خدمات کی سہولت فراہم کرے گا، اس طرح بحالی مداخلتوں کی رسائی اور تاثیر میں اضافہ ہوگا۔

این آئی ای پی وی ڈی کے تعاون کے ساتھ توسیع شدہ ‘انیبل انکلوژن’ ایپ سے امید ہےکہ ابتدائی مداخلت، ٹیلی کاؤنسلنگ، ٹریکنگ، اور بحالی کی منصوبہ بندی میں یکسر تبدیلی آئے گی—جو پورے ہندوستان اور اس سے باہر کے جامع طریقوں کے لیے ایک معیار قائم کرے گا۔ یہ شراکت داری  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے وژن کی عکاسی کرتی ہے تاکہ ملک بھر میں معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی، جامع اور قابل رسائی حل کو فروغ دیا جائے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع ن

 


(Release ID: 2119950) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi