وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت: ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹروں کے لیے الیکٹرانک وارفیئر سویٹس اینڈ ایئر کرافٹ ترمیم کٹس کے لیے بی ای ایل کے ساتھ 2,385 کروڑ روپے کےمعاہدے پر دستخط کئے گئے

Posted On: 07 APR 2025 5:34PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے ہندوستان الیکٹرانکس لمیٹڈ، بنگلورو کے ساتھ الیکٹرانک وارفیئر (ای ڈبلیو) سویٹس اور ہوائی جہاز میں ترمیم کرنے والی کٹس کے حصول کے ساتھ ساتھ ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹروں پر ان کی تنصیب کے ساتھ ساتھ انڈین ایئر فورس کے لیے 2,385.36 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس  معاہدے پر دستخط 07 اپریل 2025 کو نئی دہلی میں، خرید (بھارت میں ڈیزائن کیا گیا اور تیار کیا گیا) زمرے کے تحت، دفاع کے سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC3(1)U7EE.JPG

یہ جدید ترین ای ڈبلیو سویٹ، مخالف ماحول میں ہیلی کاپٹروں کی آپریشنل بقا کو کافی حد تک بڑھا دے گا۔ ذیلی اسمبلیوں اور پرزوں کی اکثریت دیسی ساخت سے حاصل کی جائے گی۔ اس پروجیکٹ سے ہندوستان الیکٹرانکس اور اس سے وابستہ صنعتوں بشمول  ایم ایس ایم ایز کی فعال شرکت کو فروغ حاصل ہوگااور حوصلہ افزائی ہوگی۔ ایم آئی -17وی 5 کے لیے سویٹ مقامی ای ڈبلیو صلاحیتوں کو فروغ دینے میں ایک اہم پیشرفت ہے، جو ملک کو میک ان انڈیا پہل سے ہم آہنگ بناتی ہے۔

*****

ش ح۔ ش م ۔ ع د

U-9645


(Release ID: 2119854) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil