وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تینوں افواج سے تعلق رکھنے والی صرف خواتین پر مشتمل گردشی سمندری مہم جوئی،’ سمندر پردکشینہ ‘ اپنے 55 روزہ سفر پر روانہ ہوئی

Posted On: 07 APR 2025 4:50PM by PIB Delhi

تینوں افواج سے تعلق رکھنے والی صرف خواتین پر مشتمل گردشی سمندری مہم جوئی،’’سمندر پردکشینہ‘‘ ممبئی سے سیشلس اور پھر واپسی ، 7 اپریل 2025 کو انڈین نیول واٹر مین شپ ٹریننگ سینٹر، کولابا، ممبئی سے لیفٹیننٹ جنرل اے کے رمیش ، کمانڈنٹ، کالج آف ملٹری انجینئرنگ (سی ایم ای) کی رہنمائی میں روانہ کی گئی ۔ یہ مہم، ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ کے 12 رکنی صرف خواتین عملے کے ساتھ،آئی اے ایس وی تریوینی پر سوار ہو کر ممبئی سے سیشلز اور واپسی تک 4,000 سمندری میل پرمشتمل 55 دن کا چیلنجنگ سفر کرے گی۔

یہ اہم اقدام خواتین کی طاقت کے ناقابل تسخیر جذبے کو اجاگر کرتا ہے اور اس کا مقصد سمندری کوششوں میں صنفی تفاوت کو دور کرنا ہے۔ یہ مہم 2026 کے لیے منصوبہ بند ایک اور بھی زیادہ اہم گردشی مہم کے لیے ایک تیاری کے قدم کے طور پر کام کرتی ہے۔

41 پرجوش رضاکاروں میں سے منتخب 12 خواتین افسران، جنہوں نے دو سال تک سمندری کشتی رانی کی سخت تربیت حاصل کی ہے، سبھی خطرناک پانیوں میں سفر کرنے کے لیے تیار ہیں جہاں وہ کھلے سمندر میں اپنی  مضبوطی ، ہمت اور عزم کا مظاہرہ کریں گی۔ عملے نے کئی تربیتی مشن کیے ہیں، جن میں بتدریج پیچیدگی اور فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے، جس میں دن اور رات کے دوران مختصر اور طویل فاصلے بھی شامل ہیں۔ وہ موسمی چیلنجوں، کشتی میں مکینیکل مسائل اور جسمانی تھکن کے باوجود کامیاب ہوئے ہیں۔

ممبئی-سیشلس-ممبئی مہم نہ صرف مسلح افواج میں خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت ہے بلکہ رانی ویلو نچیار، رانی درگاوتی اور رانی لکشمی بائی جیسی ہندوستان کی عظیم جنگجو رانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہے، جن کے کام نسلوں کو متاثر کرتے رہتے ہیں۔

خیرمقدمی تقریب 30 مئی 2025 کو اس بے مثال سفر کی کامیاب تکمیل کے موقع پر منعقد ہونے والی ہے۔ یہ مہم بحری کوششوں میں جامعیت اور عمدگی کو فروغ دینے کے ہندوستان کے عزم کی تصدیق کرتی ہے، اور یہ ثابت کرتی ہے کہ خواتین کی طاقت ایک ناقابل تسخیر قوت ہے جو کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(7)SODY.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(5)JHE7.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)Z3H8.jpeg

************

ش ح۔م م۔ ج ا

 (U: 9640)


(Release ID: 2119821) Visitor Counter : 17