سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار دہرادون میں وزارت کے 2 روزہ چنتن شیویر - سماجی انصاف اور تفویض اختیارات سے متعلق قومی مذاکرے- کی صدارت کریں گے


اس کا مقصد مؤثر ہم آہنگی، مرکز اور ریاستوں کے درمیان بہتر تال میل اور نچلی سطح تک سرکاری خدمات کی جامع فراہمی کو یقینی بنا نا ہے

Posted On: 06 APR 2025 6:59PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اورتفویض  اختیارات کی مرکزی وزارت 7 تا 8 اپریل 2025 کو اتراکھنڈ کے دہرادون  میں چنتن شیویر 2025 کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ دو روزہ قومی جائزہ کانفرنس کلیدی سماجی انصاف اور فلاحی اقدامات کا جامع جائزہ لینے کے لیے ملک بھر سے ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرے گی۔ اس تقریب کا مقصد ہم آہنگی کو فروغ دینا، مرکز اور ریاستوں کے درمیان تال میل کو بہتر بنانا اور نچلی سطح پر سرکاری خدمات کی مؤثر اور جامع فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اس کانفرنس کی صدارت مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف اور و تفویض اختیارات ڈاکٹر وریندر کمار کے ساتھ ساتھ ریاستی وزراء جناب  رام داس اٹھاولے اور جناب  بی ایل ورما کریں گے۔ اس تقریب  میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ، مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 21 وزراء کی اس تقریب میں شرکت کی توقع ہے۔

چنتن شیویر کی توجہ سماجی، تعلیمی اور اقتصادی بااختیار کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے منصفانہ اور جامع معاشرے کی تعمیر کے وزارت کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔ غور و خوض میں پسماندہ طبقات کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی کو بڑھانے، ہنر مندی کو فروغ دینے اور روزی  روٹی کے پائیدار مواقع پیدا کرنے کی حکمت عملیوں پر زور دیا جائے گا۔ معذور افراد، بزرگ شہریوں، ٹرانس جینڈر افراد، صفائی ستھرائی کے کارکنوں، اور بے گھر یا بھیک مانگنے والے افراد جیسی کمیونٹیز کے وقار، بحالی، اور شمولیت کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

چنتن شیویر میں اس موضوع پر بحث بھی وزارت کے وژن اور مشن پر مشتمل ہے جو انسانی وقار، حقوق پر مبنی حمایت اور مساوی مواقع پر مرکوز ہے۔ بات چیت میں ریاستی سطح کی اختراعات، کامیاب کمیونٹی پر مبنی ماڈلز، اور مؤثر پالیسی کے نفاذ کے لیے مرکز-ریاست کے تعاون کو مضبوط کرنے کے طریقے بھی تلاش کیے جائیں گے۔

کلیدی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشنز کی پیشکشیں تاریخی طور پر پسماندہ گروہوں کے درمیان مالی شمولیت اور کاروبار کی عکاسی کریں گی۔ بات چیت میں سماجی آڈٹ اور ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے زیادہ شفافیت، جوابدہی، اور شہریوں کی شرکت کے طریقہ کار کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔

کانفرنس کا اختتام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزراء کے عکاسی کے ساتھ ہوگا، جس سے حکومت کے ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کے عزم کو تقویت ملے گی جہاں ہر فرد کو - ذات، عمر، جنس، یا قابلیت سے قطع نظر، پھلنے پھولنے کا موقع ملے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع ن


(Release ID: 2119683) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi