صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کینسر کی روک تھام اور تشخیص  کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گیے اقدامات


غیر متعدی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے قومی پروگرام (این پی۔ این سی ڈی) کے تحت کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں  770 ضلعی این سی ڈی کلینکس، 233  امراض قلب کی دیکھ بھال کے یونٹس، 372 ضلعی ڈے کیئر مراکز اور 6,410 این سی ڈی کلینک قائم کیے گئے ہیں

قومی صحت مشن نے آیوشمان آروگیہ مندروں کے ذریعے کینسر سمیت عام غیر متعدی امراض  کی جانچ اور علاج کے لیے جامع پہل شروع کی ہے

کینسر کی دیکھ بھال  کی تیسرے درجے کی سہولتوں کی اسکیم کو مضبوط بنانے‘ کے تحت، 9 ریاستی کینسر ادارے اور 20 تیسرے درجے کے صحت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام نئے 22 ایمس میں نئی ​​سہولیات کی منظوری

پی ایم ۔ جے اے وائی کے تحت،  13,000 کروڑ  روپیوں سے زیادہ مالیت کے کینسر کے 68 لاکھ سے زیادہ علاج کیے گئے ہیں، جن میں سے 75.81فیصد علاج دیہی علاقوں میں حاصل کیے گئے ہیں۔ کینسر کی دیکھ بھال کے لیے مخصوص  تھراپیوں نے  985  کروڑ  روپے سے زیادہ کی مالیت کے 4.5 لاکھ سے زیادہ علاج کیے ہیں، جن میں 76.32فیصددیہی مستفدین ہیں

Posted On: 04 APR 2025 4:00PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپراؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ، حکومت ہند، قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے حصے کے طور پر غیر متعدی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (این پی۔ این سی ڈی) کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت، ملک بھر میں کل 770 ڈسٹرکٹ این سی ڈی کلینک، 233 کارڈیک کیئر یونٹس، 372 ڈسٹرکٹ ڈے کیئر سینٹرز، اور 6,410 این سی ڈی کلینک کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز پر قائم کیے گئے ہیں۔

ان سہولیات کے علاوہ، آیوشمان آروگیہ مندروں کے ذریعے قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت ملک میں جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے ایک حصے کے طور پر کینسر سمیت عام این سی ڈی کی اسکریننگ، انتظام اور روک تھام کے لیے آبادی پر مبنی پہل شروع کی گئی ہے۔ منھ، چھاتی اور سروائیکل کینسر سمیت ان عام این سی ڈیز کی اسکریننگ سروس ڈیلیوری کے 12 پیکج کا ایک لازمی حصہ ہے جس میں دیہی اور غیر محفوظ علاقے شامل ہیں۔

حکومت نے  کینسر کی دیکھ بھال کی  تیسرے درجے کی سہولیات کو مضبوط بنانے کی اسکیم کو لاگو کیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں 19 ریاستی کینسر انسٹی ٹیوٹ اور تیسرے درجے کے  20 کینسر کیئر سینٹرز کا قیام عمل میں آیا ہے۔ مزید برآں، تمام 22 نئے ایمس میں کینسر کے علاج کی سہولیات کو منظوری دی گئی ہے، جو کہ تشخیصی، طبی اور جراحی کی صلاحیتوں سے لیس ہیں۔ جھجر میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (این سی آئی)، جس میں 1,460 مریضوں کی دیکھ بھال کے بستر اور جدید تشخیصی اور علاج کی سہولیات موجود ہیں، ساتھ ہی کولکتہ میں چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے دوسرے کیمپس کے ساتھ، جس میں 460 بستر ہیں، سپر اسپیشلٹی کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

ان کوششوں کی تکمیل کرتے ہوئے، آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی ۔ پی ایم۔ جے اے وائی  ) 12.37 کروڑ خاندانوں کے مساوی تقریباً 55 کروڑ مستفیدین کو ثانوی اور تیسرے درجے کے  نگہداشت کے ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے سالانہ 5 لاکھ روپے فی خاندان فراہم کرتی ہے۔ حال ہی میں، اسکیم نے آمدنی سے قطع نظر، 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں کے لیے صحت کی کوریج کو بڑھا دیا۔ اے بی ۔ پی ایم۔ جے اے وائی  کے تحت صحت کے فوائد کے پیکیج (ایچ بی پی) کے تازہ ترین قومی ماسٹر میں کینسر کی دیکھ بھال سمیت 27 خصوصیات میں 1,961 طریقہ کار کا علاج شامل ہے۔

پی ایم جے اے وائی  کے تحت،  13,000 کروڑ  روپے سے زیادہ کی مالیت کے 68 لاکھ سے زیادہ کینسر کے علاج کیے گئے ہیں، ان میں سے 75.81فیصد علاج دیہی علاقوں سے استفادہ کرنے والوں نے حاصل کیے ہیں۔ مزید برآں، کینسر کی دیکھ بھال کے لیے مخصوص  تھراپیوں نے 985 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے 4.5 لاکھ سے زیادہ علاج کیے ہیں، جن میں سے 76.32 فیصد تک پی ایم-جے اے وائی کے تحت دیہی مستفیدین تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔

مرکزی بجٹ 2025-26 کے اعلان کے مطابق، حکومت اگلے 3 سالوں میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشاورت سے ڈے کیئر کینسر سینٹر (ڈی سی سی سی) قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جن میں سے 200 مراکز 26-2025 میں قائم کرنے کی تجویز ہے۔

ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کینسر کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے، طبی عملے اور ضروری آلات کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے ایک جامع فرق کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ نتائج کی بنیاد پر، مرکزی وزارت صحت، ریاستی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے، کینسر کے زیادہ بوجھ اور کینسر کی دیکھ بھال کی خدمات تک محدود رسائی والے اضلاع میں ڈی سی سی سی قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ان اضلاع کا انتخاب ریاستی کینسر انسٹی ٹیوٹ (ایس سی آئی ) اور تیسرے درجے کے  کینسر کیئر سینٹرز (ٹی سی سی سی) کے ساتھ مضبوط  روابط کو یقینی بنائے گا تاکہ  کینسر کی دیکھ بھال کا ایک ہموار تسلسل فراہم کیا جاسکے۔

*********

 

(ش ح ۔ م ع ۔اک م (

U. NO. 9529


(Release ID: 2118979) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil