صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
قبائلی خواتین میں اسپتالوں میں زچگی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات
جننی شیشو سرکشا کاریہ کرم (جے ایس ایس کے) ہر حاملہ خاتون کو صحت عامہ کے اداروں میں سیزرین ڈیلیوری سمیت مفت زچگی کے ساتھ ساتھ مفت ٹرانسپورٹ، علاج، ادویات، خون اور خوراک کی فراہمی کا حق دیتا ہے
پردھان منتری سرکشیت ماترتو ابھیان (پی ایم ایس ایم اے) حاملہ خواتین کے لیے مقررہ ماہانہ جانچ کے ساتھ قبل از پیدائش ایام کی معیاری نگہداشت کو یقینی بناتا ہے اور زیادہ خطرے والے حمل کے لیے وسیع تعاون کو یقینی بناتا ہے
برتھ ویٹنگ ہوم (بی ڈبلیو ایچ) دور دراز اور قبائلی علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں جو صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی کے ساتھ ادارہ جاتی زچگی کو فروغ دیتے ہیں
Posted On:
04 APR 2025 3:57PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ خاندانی صحت کے قومی سروے-5 (21-2019) انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، قبائلی خواتین سمیت ملک میں اسپتالوں میں زچگی کا تناسب 88.6فی صد ہے۔ قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت، حکومت ہند نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول قبائلی علاقوں میں ادارہ جاتی زچگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:
جننی سرکشا یوجنا (جے ایس وائی) ادارہ جاتی زچگی کو فروغ دینے کے لیے ڈیمانڈ پروموشن اور مشروط کیش ٹرانسفر اسکیم ہے۔
جننی شیشو سرکشا کاریہ کرم (جے ایس ایس کے) ہر حاملہ عورت کو صحت عامہ کے اداروں میں سیزرین سیکشن سمیت مفت زچگی کے ساتھ ساتھ مفت ٹرانسپورٹ، علاج، ادویات، خون، دیگر استعمال کی اشیاء اور خوراک کی فراہمی کا حق دیتا ہے۔
پردھان منتری سرکشت ماترتو ابھیان (پی ایم ایس ایم اے) حاملہ خواتین کو ہر مہینے کی 9ویں تاریخ کو ولادت کے ماہر ڈاکٹر /میڈیکل آفیسر کے ذریعہ مفت اور معیاری قبل از پیدائش چیک اپ کے لیے ایک مقررہ دن فراہم کرتا ہے ۔
حاملہ خواتین، خاص طور پر زیادہ خطرے والے حمل (ایچ آر پی) کے لیے معیاری قبل از پیدائش چیک اپ (اے این سی) کو یقینی بنانے کے لیے توسیعی پی ایم ایس ایم اے حکمت عملی کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس کے تحت جب تک کہ شناخت شدہ زیادہ خطرے والی حاملہ خواتین کے لیے مالی ترغیبات کے ذریعے محفوظ طریقہ سے زچگی نہ ہو جائے ماہر ڈاکٹر آشا کے ساتھ تین مرتبہ خاتون کی جانچ کریں گے۔ اس کے لیے انفرادی ایچ آر پی ٹریکنگ کو یقینی بنایا گیا تھا ۔
سرکشت ماترِتو آشواسن (سُمن) بغیر کسی قیمت کے یقینی طور پر، باوقار، باعزت اور معیاری حفظان صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے اور ہر خاتون اور نومولود بچہ کو صحت عامہ کی سہولیات کا دورہ کرنے کے لیے خدمات سے انکار کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی فراہم کرتا ہے تاکہ ماؤں اور نوزائیدہ اموات کو روکا جا سکے۔
برتھ ویٹنگ ہوم (بی ڈبلیو ایچ) دور دراز اور قبائلی علاقوں میں اسپتالوں میں زچگی کو فروغ دینے اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔
ماہانہ ولیج ہیلتھ، سینی ٹیشن اینڈ نیوٹریشن ڈے (وی ایچ ایس این ڈی) خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ایم او ڈبلیو سی ڈی) کے اشتراک میں غذائیت سمیت زچگی اور بچوں کی دیکھ بھال کی فراہمی کے لیے آنگن واڑی مراکز میں ایک آؤٹ ریچ سرگرمی ہے۔
آؤٹ ریچ کیمپوں کا انتظام خاص طور پر قبائلی اور دور دراز کے علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی رسائی کو بہتر بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا استعمال زچہ و بچہ کی صحت کی خدمات اور کمیونٹی کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ خطرے والے حمل کو ٹریک کرنے کے لیے بیداری بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔
*************
(ش ح ۔ م ع ۔اک م (
U. NO. 9528
(Release ID: 2118960)
Visitor Counter : 6