دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گرامین کریڈٹ اسکور کے ذریعے قرض کا حصول

Posted On: 04 APR 2025 4:43PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی بجٹ 2025 میں گرامین کریڈٹ اسکور کے بارے میں ایک اعلان کیا گیا، جو کہ ایک فریم ورک ہوگا ،جسے پبلک سیکٹر بینکوں کے ذریعے تیار کیا جائے گا، تاکہ دیہی اپنی مدد آپ گروپ (ایس ایچ جی) کے اراکین اور دیہی علاقوں کے لوگوں کی قرض کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

کریڈٹ انفارمیشن کمپنیوں (سی آئی سی) کا موجودہ کریڈٹ اسکورنگ میکانزم تمام انفرادی قرض لینے والوں کے لیے عمومی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں دیہی شعبے کے لیے خاص غور نہیں کیا گیا ہے۔ دیہی اور ایس ایچ جی قرض لینے والوں کے لیے مخصوص گرامین کریڈٹ اسکور دیہی قرض لینے والوں کی بہتر کریڈٹ تشخیص میں مدد فراہم کرے گا، جس کے نتیجے میں ان تک رسمی قرض تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ حکومت گرامین کریڈٹ اسکور فریم ورک کی تفصیلات اور طریقہ کار کو متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورت کرکے وضع کر رہی ہے۔

*****

UR-9533

(ش ح۔ م ع ن۔ن م )

 


(Release ID: 2118959)
Read this release in: English , Hindi