سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی آئی ایم فیلڈ اسٹیشن بونیراٹیولپس کو مقامی بنانے کے لیے تیار:سائنسدانوں کا مقصد درآمدی متبادل ، وکسیت کاشتکار

Posted On: 04 APR 2025 3:20PM by PIB Delhi

کشمیر کے ٹیولپس پھولوں کے باغات کی قدرتی خوبصورتی طویل عرصے سے سیاحوں کے لیے کشش کا مرکز رہے ہیں ، سری نگر میں متحرک نمائشیں ہر سال  سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں ۔ پائیدار پھولوں کی کاشت کو فروغ دینے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹو میڈیسن (سی ایس آئی آر-IIIM) ، جو کہ کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کا ایک ممتاز تحقیقاتی اور ترقیاتی ادارہ ہے اور جو مرکزی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحت پری کلینیکل ڈرگ ڈسکوری (دوا کی ایجاد)کے لیے ذمہ دار ہے، نے مختلف سماجی مشن پروگرامز جیسے سی ایس آئی آر کی آروما اور فلو ریکلچر مشن کو بھی نافذ کیا ہے۔سی ایس آئی آر پھولوں کی کاشت کے مشن کے تحت ، کلیدی ورٹیکلز میں اعلیٰ قیمت والے پھولوں کی فصلوں کے معیاری پودے لگانے کےلیےے بیج کی پیداوار ، پھولوں کی کاشت کے تحت علاقے کی توسیع ، شہری پھولوں کی کاشت ، فصل کے بعد کی پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن ،جنگلی سجاوٹی پودوں کی کاشت کے ساتھ پھولوں کی کاشت کا انضمام ، مارکیٹنگ کے روابط کا قیام  اور جنگلی سجاوٹی پودوں کی  گھریلو کاشت کاری شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ مشن کی سرگرمیوں کے ذریعےانسٹی ٹیوٹ تحقیق اور ترقی کے ذریعے خاص طور پر اعلیٰ قیمت والے پھولوں کی فصل کی کاشت میں کسانوں کی مدد کرنے کے لیےوقف ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q7UZ.jpg

وکست بھارت 2047 کے وژن کے مطابق  وزیر اعظم کی خود کفیل ہندوستان کے لیے واضح اپیل ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے تصور کردہ  ملک گیر سی ایس آئی آر سوسائٹل مشن پروگراموں نے گزشتہ چند سالوں سے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں ۔ انسٹی ٹیوٹ نے سال 2022 میں اپنے بونیرا اسٹیشن پر ٹولپ کی کاشت کا آغاز کیا ، جس کا بنیادی مقصد ٹولپ پھولوں کی پیداوار کو مقامی بنانا ، زرعی تکنیکی پروٹوکول تیار کرنا اور فصلوں کی کاشت  میں اضافہ کرنا ہے ۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ پہل جو 2022 میں صرف 10,000 پھولوں سے شروعات ہوی تھی ، اس نے صرف دو سالوں میں کامیابی کے ساتھ ایک لاکھ سے زیادہ پھول تیار کیے ہیں ، جو اس سیزن میں 12 کنال سے زیادہ رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔

بونیرا فیلڈ اسٹیشن کے ٹولپ گارڈن میں پریس کانفرنس کے  دوران  سی ایس آئی آر-آئی آئی آئی ایم جموں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر احمد نے اس پہل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بونیرا اسٹیشن میں اسٹریٹجک ریسرچ پروگراموں کے تحت ٹولپ کی آٹھ اقسام موجود ہیں جو مقامی ٹولپ پھول تیار کرنے ، مورفولوجیکل خصوصیات کا جائزہ لینے ، زرعی تکنیکی پروٹوکول قائم کرنے اور حیاتیاتی اور ابیوٹک تناؤ کے خلاف مزاحمت کے لیے اقسام کا جائزہ لینے کے لیے ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ٹولپ بلب(پھول) کی مقامی پیداوار سے درآمدات پر ہندوستان کا انحصار کم ہوگا ، کسانوں کے لیے اقتصادی مواقع پیدا ہوں گے اور پھولوں کی کاشت کے شعبے کی مجموعی ترقی میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00224NZ.jpg

جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں واقع بونیرا میں نئے تیار کردہ ٹولپ گارڈن وتجرباتی پارک کوعوام کے لیے کھول دیا گیا، جس نے وادی کے تمام حصوں سے ہزاروں پرجوش شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔ یہ پہل جموں و کشمیر کو مستقبل میں ٹولپ پھول کی پیداوار کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے ، جس کا مقصد ہندوستان کو درآمد پر منحصر صارف سے خود کفیل پیداکنندہ کی  جانب منتقل کرنا ہے ۔ سائنسی پیش رفت کو پھولوں کی کاشت کی سیاحت کے ساتھ مربوط کرکے  سی ایس آئی آر پھولوں کی کاشت کے مشن کا مقصد ٹولپ کی پیداوار میں خود انحصاری کو فروغ دینے کے علاوہ خطے کی کاشتکار برادریوں کی معاشی صلاحیت  میں اضافہ کرنابھی ہے۔

* * * ** * * 

ش ح۔م ع ن-ن م

U-NO: 9518


(Release ID: 2118860)
Read this release in: English , Hindi , Tamil