ریلوے کی وزارت
ویگن کی پروڈکشن مالی سال 2024-25 میں ریکارڈ 41,929 یونٹس تک پہنچ گئی، جو کہ 11 فیصد سالانہ ترقی اور 2004-14 کی اوسط کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے
گزشتہ تین سالوں میں ویگن کی کل پروڈکشن 1,02,369 یونٹس تک پہنچ گئی، جس سے ریلوے کی مال برداری کی صلاحیت میں اضافہ ہوا
کوئلے، سیمنٹ، اور اسٹیل کی نقل و حمل کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور مال برداری کی رکاوٹوں میں نمایاں طور پر کمی آئے گی
ریل کی مال برداری کی صلاحیت میں اضافے سے ایندھن کی کھپت، کم اخراج، اور لاجسٹک کے اخراجات میں کمی آئے گی
ہندوستان کے اقتصادی وژن سے ہم آہنگی رکھتے ہوئے صنعتی ترقی اور تجارتی مسابقت کو تقویت ملے گی
Posted On:
04 APR 2025 3:18PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے نے ویگن کی پروڈکشن میں ایک تاریخ ساز سنگ میل حاصل کیا ہے، مالی سال 2023-24 میں تیار کی گئی 37,650 ویگنوں کے مقابلے مالی سال 2024-25 میں 41,929 ویگنوں کی پروڈکشن کی گئی ، جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ 2004-2014 کے درمیان تیار کی جانے والی 13,262 ویگنوں کی سالانہ اوسط کے مقابلے قابل ذکر اضافہ ہے، جو مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اور کارکردگی میں نمایاں ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔
امید ہے کہ اس ترقی سے مال برداری کی رکاوٹوں میں کمی آئے گی اور ریل کارگو کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوگا۔ یہ اعداد و شمار ویگن کی سالانہ پروڈکشن میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جو نہ صرف گھریلو مینوفیکچرنگ میں اضافہ کرنے کے حکومت کے وژن کو اجاگر کرتے ہیں، بلکہ اس کی مال برداری کی نقل و حرکت کو بھی بہتر بناتے ہیں، جس سے سہولت میں بھی اضافہ ہو گا اور ہندوستانی معیشت کو نمایاں بڑا فروغ حاصل ہو گا، جس سے ہندوستان کو معاشی طاقت بننے کے اپنے ہدف کی حصولیابی کے لئے بااختیار بنایا جاسکے گا۔
|
مدت
|
پروڈکشن
|
|
2004-2014 (اوسط)
|
13,262
|
|
2014-2024 (اوسط)
|
15,875
|
|
2022-2023
|
22,790
|
|
2023-2024
|
37,650
|
|
2024-2025
|
41,929
|
|
گزشتہ تین برسوں میں مجموعی پروڈکشن
|
1,02,369
|
اقتصادی فروغ
ویگن کی پروڈکشن میں اس اضافے سے گہرے اقتصادی اور ماحولیاتی اثرات متوقع ہیں۔ مزید ویگنوں کی دستیابی سے، نقل و حمل کی رکاوٹیں نمایاں طور پر کم ہو جائیں گی، جس سے کارگو کی تیز رفتار نقل و حرکت اور بڑی تعداد میں نقل و حمل، جیسے کوئلہ، سیمنٹ اور اسٹیل پر انحصار کرنے والی صنعتوں کے لیے بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ سڑک کے ذریعہ مال برداری پر انحصار کم کرکے، یہ تبدیلی ایندھن کی کھپت اور اخراج کو بھی کم کرے گی، پائیداری کے اہداف میں نمایاں تعاون دے گی۔ مزید برآں، سامان کی نقل و حرکت میں بہتر کارکردگی سے نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملے گی، بالآخر مہنگائی کے بوجھ کو کم کرکے کاروبار اور صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
ہندوستان کے صنعتی شعبے کو مستحکم کرنا
چونکہ ہندوستانی ریلوے اپنی مال برداری کی صلاحیت میں اضافہ کررہا ہے، لہذا یہ ہندوستان کے صنعتی بنیادی ڈھانچے اور اقتصادی استحکام کو مزید تقویت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ترقی گھریلو مینوفیکچرنگ اور تجارتی مسابقت کو بڑھانے کے ہندوستان کے وسیع وژن کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے، جس سے ملک کے عالمی اقتصادی پاور ہاؤس بننے کے راستے کو تقویت ملتی ہے۔
************
U.No:9514
ش ح۔ش ب ۔ق ر
(Release ID: 2118780)
Visitor Counter : 33