مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
کے وائی سی تصدیق کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کی خاطر انڈیا پوسٹ اور نپون انڈیا میوچل فنڈ کے مابین اشتراک
Posted On:
03 APR 2025 6:45PM by PIB Delhi
میوچل فنڈ انڈسٹری کے کسٹمر آن بورڈنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے، محکمۂ ڈاک (ڈی او پی) نے اپنے سرمایہ کاروں کو گھر گھر کے وائی سی تصدیق کی خدمات فراہم کرنے کے لیے نپون انڈیا میوچل فنڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد پورے ہندوستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولت، تحفظ اور عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے کے وائی سی کے عمل کو ہموار کرنا ہے۔
ایم او یو (مفاہمت کی یادداشت) پر محترمہ منیشا بنسل بادل، جنرل منیجر، بزنس ڈیولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ، محکمۂ ڈاک اور جناب سندیپ سِکا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نپون لائف انڈیا ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے درمیان دستخط کیے گئے۔

انڈیا پوسٹ کی رسائی بے مثال ہے اور یہ ملک کے دور دراز مقامات پر بھی موجود ہے اور اس کی یہی بات اسے اُن میچیوئل فنڈ کمپنیوں میں منفرد بناتی ہے جو اپنے سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی خواہش مند ہیں۔مختصر مدت میں یو ٹی آئی اور ایس یو یو ٹی آئی کے لیے 5 لاکھ سے زیادہ کے وائی سی تصدیقوں کو کامیابی کے ساتھ سنبھالنے کے بعد، انڈیا پوسٹ نے بڑے پیمانے پر کارروائیوں کو موثر اور محفوظ طریقے سے سنبھالنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔
گھر گھر کےوائی سی سروس سرمایہ کاروں کو گھر سے عمل مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرے گی، جو سرمایہ کاروں خاص طور پر بزرگوں کے لیے ایک اہم فائدہ ہے۔ یہ شراکت داری حکومت ہند کے جن نویش پر زور دینے کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے،اور اس پہل کا مقصد عام لوگوں کے لیے مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔
گھر گھر کے وائی سی خدمات پیش کرکے، انڈیا پوسٹ ان افراد کے لیے مالیاتی مصنوعات تک آسان رسائی فراہم کر رہا ہے جنہیں بصورت دیگر نقل و حرکت کے مسائل یا مالیاتی اداروں تک رسائی کی کمی کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ پہل اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں سمیت آبادی کا ایک وسیع تر طبقہ بڑھتی ہوئی میوچل فنڈ مارکیٹ میں حصہ لے سکے، اس طرح انہیں سرمایہ کاری کے باخبر فیصلے کرنے اور اپنے مالی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بااختیار بناتی ہے۔
یہ اشتراک مالیاتی شمولیت اور اقتصادی ترقی کے لیے انڈیا پوسٹ کے عزم میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اپنے قابل اعتماد نیٹ ورک کے ساتھ، انڈیا پوسٹ کا مقصد نئی شراکت داری قائم کرنے اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں اپنی موجودگی میں اضافہ کرنے عمل کو جاری رکھنا ہے۔
*************
(ش ح ۔ک ح۔ع ن(
U. No. 9500
(Release ID: 2118670)
Visitor Counter : 27