خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: سماجی ترقی اور آفات سے نمٹنے کے بندوبست کے لیے ریموٹ سینسنگ ڈیٹا کا استعمال

Posted On: 03 APR 2025 5:12PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر میں، محکمۂ جوہری توانائی، محکمۂ خلا، عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سماجی ترقی کی سرگرمیوں/ پروگراموں کے لیے ریموٹ سینسنگ ڈیٹا اور خلائی ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ملک کے دیہی اور دور دراز علاقوں نظر میں رکھ کر بہت سے سرکاری پروگراموں میں خلائی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ خلا پر مبنی اِن پُٹ کا استعمال کرنے والے بڑے پروگراموں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

  • منریگا پروگرام میں تعاون کے لیے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی (جیو-منریگا) منریگا پروگرام کے تحت سییٹلائٹ ڈیٹا، جیو پورٹل اور موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے اثاثوں کی تخلیق اور سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ جیو-منریگا جیو پورٹل پر 6.24 کروڑ سے زیادہ اثاثوں/سرگرمیوں کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد، یوکت دھارا جیو اسپیشل پلاننگ پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے، تاکہ نئے اثاثوں یا سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے لیے فیصلہ سازی میں مدد کی جا سکے۔ جیو-منریگا پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں منریگا کی 23 گرام پنچایتوں (ہر ریاست کے لیے ایک گرام پنچایت) میں قدرتی وسائل کے بندوبست کی سرگرمیوں کے نفاذ کی وجہ سے تین سال میں ہونے والی تبدیلیوں کی نگرانی کی گئی۔
  • انٹیگریٹڈ واٹرشیڈ مینجمنٹ پروگرام: اسرو/ڈی او ایس نے انٹیگریٹڈ واٹرشیڈ مینجمنٹ پروگرام (پی ایم کے ایس وائی-ڈبلیو ڈی سی 1.0) کے تحت تقریبا 86,000 مائیکرو واٹرشیڈز کی نگرانی کے لیے جیو اسپیشل اقدام کیا ہے ۔ اس کے تحت 18 لاکھ سے زیادہ واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ کے اقدامات  کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے ۔ پی ایم کے ایس وائی-ڈبلیو ڈی سی 2.0 کے تحت ،ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ ڈیٹا (کارٹوسیٹ 2 ایس اور 3) کو استعمال کرتے ہوئے بھون ٹولز کے ذریعے تقریبا 1150 پروجیکٹوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
  • غیر ارتکازی منصوبہ بندی کے لیے خلا پر مبنی اطلاعاتی تعاون (ایس آئی ایس-ڈی پی) اس پروجیکٹ کے دو مراحل کے تحت، ریموٹ سینسنگ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے زمین کے استعمال/زمین کے احاطے، پانی کی نکاسی، بستیوں، ریل اور سڑک اور ڈھلوان پر بہت بڑے پیمانے پر (1:10,000) ملکی سطح کا موضوعاتی ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے۔ پنچایت/گاؤں کی سطح پر ترقیاتی منصوبہ بندی کو آسان بنانے کے لیے ’بھون پنچایت‘ جیو پورٹل( https://bhuvanpanchayat.nrsc.gov.in )پر ویژوئلائزیشن اور تجزیاتی ٹولز تعینات کیے گئے ہیں ۔
  • دیہی سڑک بنیادی ڈھانچے کی میپنگ: بھوون پر ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ ڈیٹا کو پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت دیہی سڑکوں کی میپنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ دیہی سڑکوں کا ڈیٹا بیس پورے ملک کے لیے تیار کیا گیا ہے اور ایم او آر ڈی اور ریاستی حکومت  کے افسران کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے بھوون ویب پورٹل پر پی ایم جی ایس وائی ڈیش بورڈ لگایا گیا ہے ۔
  • پردھان منتری آواس یوجنا-ہاؤسنگ فار آل (پی ایم اے وائی-ایچ ایف اے) اور گرامین پروجیکٹ کے تحت (پی ایم اے وائی-ایچ ایف اے) پہل کے نفاذ کو ہموار کرنے کے لیے بھون پورٹل پر ایک جیو اسپیشل پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے۔ اس سے 78.64 لاکھ مستفیدین کے لیے گھروں کی تعمیر کے انتظام میں مدد ملتی ہے، تاکہ تعمیر کے پانچ الگ الگ مراحل میں پیش رفت کی نگرانی کی جا سکے اور پروجیکٹ کی ترقی کی بنیاد پر فنڈز جاری کیے جا سکیں۔

اسرو/ڈی او ایس کے آفات سے نمٹنے کے بندوبست کے سپورٹ پروگرام (ڈی ایم ایس پی) کے تحت، اسرو متعلقہ نوڈل وزارتوں/محکموں کے ذریعے آفات نمٹنے کے بندوبست کی سرگرمیوں کے لیے خلا پر مبنی ان پٹ کے استعمال کو قابل بناتا ہے۔ خطرے، خطرے کی تشخیص(ایچ وی آر) ، آفات  کی صورتحال کی نگرانی، نقصان کی تشخیص اور سیلاب، طوفان، مٹی کے تودے کھسکنے، زلزلے اور جنگلاتی آگ جیسی بڑی آفات کے لیے ابتدائی انتباہی نظام کی ترقی میں خلا پر مبنی معلومات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مختلف عالمی سیٹلائٹ مشنوں کے اعداد و شمار کے علاوہ ہندوستانی ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ جیسے ریسورس سیٹ-2 اور 2 اے، کارٹو سیٹ-2 سیریز، کارٹو سیٹ-3، ای او ایس-04 (آر آئی ایس اے ٹی-1 اے) ای او ایس-06 (اوشین سیٹ-3) اور ان سیٹ-3 ڈی آر اور 3 ڈی ایس کا ڈیٹا آفات سے نمٹنے میں مدد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

سال 2024 کے دوران، سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے بڑے سیلابوں کی نگرانی کی گئی اور تقریبا 300 سیلاب زدہ علاقوں کے نقشے آفات سے نمٹنے کے بندوبست کی مختلف ریاستی اور مرکزی ایجنسیوں کو فراہم کیے گئے۔ نیشنل ہائیڈرولوجی پروجیکٹ (این ایچ پی) کے ایک حصے کے طور پر اسرو نے گوداوری اور تاپی ندیوں کے لیے فضا سے سیلاب سے متعلق پیشگی انتباہی نظام تیار کیا۔ دودن کے لیڈ ٹائم اور 85فیصد درستگی کے ساتھ بھون-این ایچ پی اور این ڈی ای ایم جیو پورٹلز کے ذریعے اور اے پی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو بھی سیلاب کے انتباہات جاری کیے گئے۔ جولائی 2024 میں وائناڈ (کیرالہ) لینڈ سلائیڈنگ کی حد کا اندازہ لگانے کے لیے ہندوستان کے آر آئی ایس اے ٹی سیٹلائٹ سے بہت ہائی ریزولوشن ڈیٹا کا استعمال کیا گیا تھا۔ سال 2024 میں، انسیٹ-3 ڈی آر، انسیٹ-3 ڈی ایس اور اوشینسیٹ-3 کے اعداد و شمار کے ساتھ سمندری طوفان ریمل، اسنا، دانا اور فینگل کی نگرانی کی گئی۔ 2024 میں ہندوستانی جنگلاتی آگ لگنے کے دنوں میں روزانہ 6 سے 8 بار سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے جنگلاتی آگ لگنے کا پتہ چلا اور 2025 میں آگ کے دنوں کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں۔

*************

 

 

(ش ح ۔ک ح۔ ن ع (

U. No. 9636


(Release ID: 2118655) Visitor Counter : 19
Read this release in: English , Hindi , Tamil