خلا ء کا محکمہ
پارلیمنٹ کا سوال: غیر ملکی سیٹلائٹ براڈ بینڈ فراہم کرنے والوں پر انحصارمیں کمی
Posted On:
03 APR 2025 5:10PM by PIB Delhi
19 مواصلاتی سیٹلائٹ کا ایک بیڑا ہندوستان میں کام کر رہا ہے اور یہ سیٹلائٹ ٹیلی مواصلات ، براڈ بینڈ اور براڈکاسٹنگ خدمات کے ساتھ ساتھ سماجی اور اسٹریٹجک مواصلات کو بھی امداد فراہم کرتے ہیں۔ خلائی شعبے کی اصلاحات نے سیٹلائٹ کی بنیاد پر خدمات فراہم کرنے کے لیے سیٹلائٹ سسٹم کی تعمیر/لیز پر، ملکیت اور آپریٹنگ کے لیے غیر سرکاری اداروں کی بڑی شرکت کو قابل بنایا ہے۔ 10 سے زیادہ سیٹلائٹ آپریٹروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے اور ہندوستان میں سیٹلائٹ کی گنجائش فراہم کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دی ہے۔ مارکیٹ میں مزید کھلاڑیوں کے ساتھ، پورے ملک کو سیٹلائٹ کی صلاحیت میں اضافہ اور مسابقتی قیمت کا فائدہ ملے گا۔
سیٹلائٹ براڈ بینڈ کے لیے زمینی انفراسٹرکچر (اینٹینا، ٹرمینل) سیٹلائٹ کمیونیکیشن خدمات کا حصہ ہیں اور لائسنس یافتہ سیٹ کام/ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے انہیں تعینات کریں گے۔
حکومت ہندوستانی اداروں کو براڈ بینڈ خدمات کے لیے خلائی اثاثے قائم کرنے کی حوصلہ افزائی اور اہل بنا رہی ہے۔ جبکہ این آیس آئی ایل ، محکمہ خلا کے تحت ایک سی پی ایس ای، صارف کی مانگ کی بنیاد پر نئے سیٹلائٹ کی تعیناتی کا منصوبہ رکھتا ہے، اسرو/ محکمہ خلا نے ایک ہندوستانی پرائیویٹ آپریٹر کو بھی ایک نیا براڈ بینڈ سیٹلائٹ تعینات کرنے کے لیے مطلوبہ مداری اسپیکٹرم سپورٹ کے ساتھ فعال کیا ہے۔
اِن-اسپیس کو کسی ہندوستانی آپریٹر کے ذریعہ اسٹار لنک کی طرح این جی ایس او سیٹلائٹ نکشتر کے قیام اور آپریشن کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔
ہندوستان میں براڈ بینڈ سیٹلائٹ نیٹ ورک کے لیے تمام غیر ملکی سیٹلائٹ کی صلاحیت صرف اِن-اسپیس کی اجازت کے بعد فراہم کی جا سکتی ہے۔ ہندوستان کو محیط خلا میں براڈ بینڈ سیٹلائٹ نیٹ ورک کی ملکیت اور آپریٹ کرنے والی غیر ملکی ادارے بین الاقوامی ضابطوں اور کوآرڈینیشن کے تحت چلتی ہیں۔ ہندوستانی سرزمین پر خدمات کے لئے ایسے سیٹلائٹ کا استعمال ہندوستانی خلائی پالیسی، ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ اور دیگر ضابطوں اور رہنما خطوط کے تحت ہوتا ہے۔
یہ معلومات ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس، وزیر اعظم کے دفتر ، محکمہ عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ خلااور محکمہ جوہری توانائی کے مرکزی وزیر مملکت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ن م(
9462
(Release ID: 2118506)
Visitor Counter : 13