وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ایس پی اسکیم کی حیثیت

Posted On: 03 APR 2025 4:08PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سیاحت کی وزارت سرکاری اور نامزد نجی اداروں کے ذریعے مہمان نوازی اور سیاحت سے متعلق اپنی ’’کیپیسٹی بلڈنگ فار سروس پرووائیڈرز (سی بی ایس پی)’’ اسکیم کے تحت مختصر مدت کے تربیتی کورسز کا انعقاد کرتی ہے۔ ان پروگراموں میں ہنرمندی سے روزگار تک، انٹرپرینیورشپ پروگرام، ہنرمندی کی جانچ اور سرٹیفیکیشن، سیاحت سے متعلق آگاہی پروگرام وغیرہ شامل ہیں۔ سی بی ایس پی اسکیم کے تحت مختلف پروگرام اور اقدامات امیدواروں کے لیے روزگار کے موقعوں میں اضافہ کرتے ہیں خاص طور پر سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں۔

گزشتہ تین سال کے دوران سی بی ایس پی اسکیم کے تحت اخراجات، ادا کردہ وظیفہ، تربیت یافتہ اور تصدیق شدہ امیدواروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(رقم کروڑ روپیے میں)

سال

امیدواروں کی تعداد

ادا کیا گیا وظیفہ

کل خرچ

2021-22

22034

-

21.22

2022-23

21641

0.85

15.71

2023-24

24153

2.61

21.68

 

*******

 (ش  ح۔ ا س۔ اک م )

UR- 9438


(Release ID: 2118358) Visitor Counter : 15
Read this release in: English , Hindi , Tamil