وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مخطوطات کے قومی مشن کے تحت ہونے والی پیش رفت

Posted On: 03 APR 2025 4:08PM by PIB Delhi

مخطوطات کے قومی مشن (این ایم ایم)نے اب تک مختلف خزینے سے تین لاکھ پچاس ہزار مخطوطات کو ڈیجیٹائز کیا ہے ۔ مشن اپنے مخطوطات کے تحفظ کے مراکز کی مدد سے ملک بھر میں مختلف موضوعات  پر لکھے گئے ہر قسم کے مخطوطات کو محفوظ کر رہا ہے ۔

مشن نے 1,36,490 مخطوطات اپ لوڈ کیے ہیں ، جن میں سے 77,152 مخطوطات عوام کی رسائی کے لیے دستیاب ہیں ۔ ہماری ویب سائٹ https://www.namami.gov.in/پرجاکر ان مخطوطات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

گیان بھارتم مشن کے زیراہتمام وزارت ثقافت عوامی نمائشوں یا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے این ایم ایم تک رسائی کو وسیع پیمانے پر بڑھانے کے لیے پرعزم ہے ۔

یہ جانکاری ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ۔

***

ش ح۔ م ع۔ ج

Uno-9437


(Release ID: 2118287) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil