وزارت دفاع
آئی او ایس ساگر کے بین الاقوامی عملے کا بندرگاہی اور سمندری تربیتی مرحلہ
Posted On:
03 APR 2025 2:55PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کی منفرد پہل انڈین اوشین شپ ساگر (آئی او ایس ساگر) کے تحت جنوبی نیول کمانڈ، کوچی میں اپنے بندرگاہ اور سمندری تربیتی مرحلے کا اختتام ہوا، اور یہ جہاز اپنے عملے کے ساتھ کروار کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
دنیا بھر کے9 دوست ممالک سے 44 بین الاقوامی تربیت یافتہ افراد نے خصوصی طور پر تیار کردہ تربیتی ماڈیول میں شرکت کی جس میں بنیادی سیمین شپ کی سرگرمیوں سے لے کر جدید ترین سمیولیٹر ٹریننگ شامل تھی۔‘ون اوشین ون مشن’ کے نعرے کو صحیح معنوں میں اجاگر کرتے ہوئے، بین الاقوامی عملے کو مواصلاتی مہارت کے مختلف پہلوؤں، فائر فائٹنگ اور ڈیمیج کنٹرول ڈرلز، وزٹ بورڈ سرچ اینڈ سیز(وی بی ایس ایس) کے طریقہ کار اور برج مین شپ کے بہتر پہلوؤں پر ایک ساتھ تربیت دی گئی۔ عملے کو میری ٹائم ڈومین کے چیلنجوں سے لیس کرنے کے لیے سمیولیٹر پر مبنی عملی تربیت دی گئی۔ تربیتی سرگرمیوں میں بہترین تربیتی طریقوں اور طریقہ کار کے تبادلے کے لیے فورم کی بھی سہولت فراہم کی گئی۔ سابقہ دہائیوں کے دوران، ہندوستانی بحریہ کےسمندری تربیتی اداروں نے 50 سے زیادہ ایف ایف سی کے 20,000 سے زیادہ افسران اور جہاز رانوں کو تربیت دی ہے جس میں ابتدائی تربیت سے لے کر بحری مہارت اور صلاحیت کو بڑھانے والے مخصوص پیشہ ورانہ کورسز تک کی سرگرمیاں شامل تھیں ۔
اس کے علاوہ، بین الاقوامی عملے کو انڈین نیول ورک اپ ٹیم کے ذریعہ آئی این ایس سنائینا کے ہندوستانی بحریہ کے عملے کے ساتھ سمندری تربیت سے بھی روشناس کرایا گیا۔ سمندری تربیت کا مقصد بین الاقوامی عملے کو ہندوستانی بحریہ کے نظام اور طریقہ کار سے واقف کرانا تھا تاکہ وہ آئندہ تعیناتی کے دوران اچھی طرح سے استوارشدہ اور مربوط یونٹ کے طور پر کام کرسکیں۔
آئی او ایس ساگر گہری سمندری فہم کو فروغ دینے اور علاقائی استحکام اور تال میل کو تقویت دینے کی ایک منفرد مثال ہے۔ علاقائی بحریہ کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے تال میل سے بحر ہند کے علاقے (آئی او آر) کے پارٹنر ممالک کے ساتھ مشترکہ بحری مفادات کے تحفظ اور صلاحیت سازی کے عزم کا اعادہ کیا گیاہے۔
(4)NS1W.jpeg)
(2)VUJW.jpeg)
95TG.jpeg)
********
(ش ح ۔م ش ع۔ف ر(
U. No. 9427
(Release ID: 2118251)
Visitor Counter : 13