مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاک خانہ کے اصولوں  کی2024 کی تجدید اور اس کے  اثرات


ڈاک خانہ کے اصولوں  کی2024 کی تجدید خدمات بہم پہنچانے کے معیار کو بہتر کیا گیا

Posted On: 03 APR 2025 2:57PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ڈاک خانہ کے اصول 2024 اس مقصد سے تشکیل دیے گیے کہ خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ ان خدمات میں  دیہی علاقووں میں ڈاک خانہ کی خدمات اور مصنوعات کو معقول بنانا ، ڈاک اور پارسل کی نئی مصنوعات شروع کرنے کی گنجائش پیدا کرنا اور مالی بیمہ خدمات وغیرہ جیسی ، شہریوں پر مرکوز خدمات شروع کرنا شامل ہے۔

ڈاک سیوا جن سیوا اصول ڈاک خدمات کی رسائی اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں، خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں ٹیکنالوجی سے چلنے والی اور ڈیجیٹائزڈ پوسٹل سروسز کے ذریعے کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ محکمہ ‘‘یونیورسل پوسٹل سروسز’’ کے تحت مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے، جو تمام شہریوں کے لیے  کم خرچ اور آسانی سے دستیاب ہیں۔ ٹریک اور ٹریس کی سہولت، اشیاء کی ترسیل کے لیے مختصر پیغام رسانی کی خدمت کے ذریعے الیکٹرانک اطلاع، ایم بینکنگ، ای بینکنگ، وغیرہ مختلف شہریوں پر مبنی خدمات کی فراہمی اور مالیاتی اور ڈیجیٹل شمولیت کے قومی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے  دور سے دور رابطے میں اضافے کے لیے دستیاب ہیں۔

ڈاک کے محکمے نے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جیسے ڈاک اور پارسل کی مصنوعات کو معقول بنانا، ‘‘ڈاک گھر خدمات مراکز’’  کا قیام  جو دیہی صنعت کاروں کو برآمداتی منڈیوں تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔ پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت، محکمہ نے دیہی کاریگروں کو 1.38 لاکھ ٹول کٹس بھی فراہم کی ہیں۔

*******

 (ش  ح۔ م ا ب۔ اک م )

UR-9424


(Release ID: 2118229) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil