تعاون کی وزارت
شہری کوآپریٹو بینکوں کے لیے امبریلا تنظیم
Posted On:
02 APR 2025 3:35PM by PIB Delhi
شہری کوآپریٹو بینکوں (یو سی بیز) کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے ایک تنظیم کے قیام کی ضرورت محسوس کی گئی۔ یو سی بیز ایک منتشر اور غیر مربوط ماحول میں کام کر رہے ہیں، جو ان کی ترقی، استحکام اور مسابقت کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ انضباطی وضاحت کی کمی، عملی کمزوریاں اور وسائل و مہارت تک محدود رسائی کی وجہ سے کئی یو سی بیز مالیاتی عدم استحکام، ناقص حکمرانی اور مارکیٹ کے دباؤ کا شکار ہو گئے۔
ایک امبریلا تنظیم (یواو) کے طور پر قومی شہری کوآپریٹو مالی اور ترقیاتی کارپوریشن(این یو سی ایف ڈی سی) قائم کی گئی ہے تاکہ ہندوستان کے یو سی بی شعبے کو ایک طویل مدتی حل فراہم کیا جا سکے، انہیں مالی طور پر مستحکم بنایا جا سکے، جمع کنندگان کے اعتماد میں اضافہ کیا جا سکے اور انہیں ملک کے مالیاتی نظام میں ایک اہم رکن کے طور پر قائم کیا جا سکے۔
یو او یو سی بیز کو مختلف فنڈ پر مبنی اور غیر فنڈ پر مبنی خدمات فراہم کرے گا۔ فنڈ پر مبنی خدمات میں مالی مدد،قرض اور ایڈوانسز، مالی مدد کے اعادہ کی سہولیات، ریپو کے ذریعے اضافی ایس ایل آر سیکیورٹیز کے خلاف لیکویڈیٹی کا تعاون، اور یو سی بیز سے ڈپازٹس کو قبول کرنا شامل ہیں۔
غیر فنڈ پر مبنی خدمات میں رکن بینکوں کے استعمال کے لیے آئی ٹی بنیادی ڈھانچہ کا قیام شامل ہے۔ فنڈ مینجمنٹ/ٹریژری مینجمنٹ سروسز؛ مختلف آپریشنل علاقوں میں مشاورتی خدمات؛ صلاحیت سازی کی خدمات جیسے کہ تربیت، سیمینار اور کانفرنس؛ اور تحقیق اور ترقی
مختصر مدت کے اندر، یو او نے کاروبار شروع کر دیا ہے اور یو سی بیز کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کچھ خدمات شروع کر دی ہیں۔
یو او نے درج ذیل خدمات کا آغاز کیا ہے:
- قانونی مشاورت: یو او کا قانونی وسیلہ مفت ٹیمپلیٹس اور بینکوں کو درکار چند بنیادی معاہدوں کے لیے مفت جانچ فراہم کر رہا ہے۔ بڑے/پیچیدہ معاہدوں کی تیاری قابل چارج ہے لیکن مارکیٹ کی شرح سے بہت کم ہے۔
- سہکار مطابقت نگرانی خدمات: ایک طرف بینکوں کے کور-بینکنگ سسٹم (سی بی ایس) کے ساتھ اور دوسری طرف آر بی آئی کے دکش پورٹل کے ساتھ انضمام کے ذریعے، بینکوں کے لیے تمام انضباطی تعمیل کا آٹومیشن۔
- ٹیکنالوجی مشاورت: یو او کے وسائل بینکوں کو تمام پہلوؤں جیسے سی بی ایس، سائبرسیکیوریٹی، آئی ٹی مطابقت وغیرہ پر ٹیکنالوجی سے متعلق مشورے فراہم کر رہے ہیں۔
یواو نے دلچسپی کا اظہار (ای او آئی) بھی شائع کیا ہے جس کے قیام اور نفاذ کے لیے؛
- سہکار کلاؤڈ: سیکٹر کے لیے کلاؤڈ/ڈیٹا مرکز بنانے اور پیمانے کی معیشتوں کو حاصل کرکے مجموعی لاگت کو کم کرنا۔
- سہکار سی بی ایس: تمام یو سی بیز، خاص طور پر ٹیئر1، ٹیئر2 اور یونٹ بینکوں کے لیے صنعت کے لیے بہترین، معیاری کور بینکنگ سلوشن فراہم کرنے کے لیے۔
- سہکارباکس: یو او کی طرف سے جدید پیشکش اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ چھوٹے یو سی بیز بھی کافی سستی قیمت پر سائبر سیکیورٹی، لچک، ڈیزاسٹر ریکوری اور بیک اپ خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
- سہکار کونسل - ماہر پینل: یو سی بیز کو براہ راست/ بالواسطہ ٹیکس، آڈٹ، ٹریژری، تعمیل اور کاروباری ترقی وغیرہ جیسے شعبوں میں مختلف بیرونی ماہرین کے مشورے کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ بات امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 9365 )
(Release ID: 2118030)
Visitor Counter : 11