عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: غیر ازالہ شدہ شکایات
Posted On:
02 APR 2025 4:35PM by PIB Delhi
عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب بتایا کہ حکومت نے’سنٹرلائزڈ پبلک گریوینس ریڈریس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم’(سی پی جی آر اے ایم ایس) قائم کیا ہے، جو ایک ہفتے کے 7دن اور 24؍گھنٹے (24x7) کی ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے ، جس کے ذریعے شہری عوامی حکام کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق شکایات درج کر سکتے ہیں۔ 2019 سے اب تک 1.15 کروڑ سے زیادہ شکایتوں کا ازالہ کیا گیا ہے اور تقریباً 103183 شکایات افسران کی خاکہ سازی سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر کی گئی ہے ۔ حکومت نے شکایات کے ازالے کو بروقت ، بامعنی اور شہریوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے سی پی جی آر اے ایم ایس کی 10 مرحلہ وار اصلاحات کو اپنایا ہے ،جس کے ذریعے مرکزی حکومت کے لیے ازالے کی ٹائم لائن 2019 میں 28 دن سے کم ہو کر 2024 میں 13 دن رہ گئی ہے ۔ شہریوں جانب سے کیے اقدامات پالیسی مسائل سے متعلق شکایات کو حل کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے ۔ ایسے معاملوں میں حکومت نے سی پی جی آر اے ایم ایس کے استعمال کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں سب سے حالیہ 23 اگست 2024 کو جاری کی گئی ہیں، جس میں شکایات کے حل کے لیے 21 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے اور اگر اس مدت میں حل ممکن نہ ہو تو عبوری جواب دینا ضروری ہے۔ 28 فروری 2025 تک، حکومت ہند کی مختلف وزارتوں/محکموں میں 59,946 پی جی کیسز زیر التوا ہیں، جن میں سے 63.86؍فیصدشکایات 21 دن سے کم عرصے کے لیے زیر التوا ہیں۔
*********
ش ح۔ م ع ن- ج
Urdu No. 9357
(Release ID: 2117946)
Visitor Counter : 6