وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

آرائشی مچھلی برآمد کرنے کی صنعت 

Posted On: 01 APR 2025 3:36PM by PIB Delhi

محکمہ ماہی پروری (ٖٖڈی او ایف)، حکومتِ ہند  (جی او آئی)  نے ملک میں بشمول شمال مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں آرائشی ماہی پروری کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ "پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا" (پی ایم ایم ایس وائی)کے تحت، گزشتہ چار مالی برسوں (21-2020 سے 24-2023) اور موجودہ مالی سال (25-2024) کے دوران مجموعی طور پر 230.45 کروڑ روپے کی لاگت سے 2465 یونٹ آرائشی مچھلی پالنے کے یونٹ،207 مربوط آرائشی مچھلی (افزائش اور پرورش) کے یونٹ،5 میٹھے پانی کی آرائشی مچھلیوں کے "بروڈ بینک" یونٹ،144 یونٹ تفریحی ماہی گیری کے فروغ کے لیے منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔

آرائشی ماہی گیری کے شعبے میں کاروبار، بنیادی ڈھانچے اور مارکیٹ میں توسیع کو فروغ دینے کے لیے، حکومتِ ہند نے 25-2024 کے دوران تمل ناڈو کے ضلع مدورائی کو "آرائشی ماہی پروری کلسٹر" کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اسی طرح، حکومتِ آسام کی تجویز کو بھی منظور کیا گیا ہے، جس کے تحت امین گاؤں، کامروپ میں ایک ایکویریم تعمیر کیا جائے گا، جہاں شمالی بھارت کی مقامی آرائشی مچھلیوں کو نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ مزید برآں، آرائشی ماہی گیری کے وسائل کی ترقی کے لیے حکمت عملی اور روڈ میپ تیار کرنے کے مقصد سے، "آئی سی اے آر-سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فریش واٹر ایکواکلچر" (آئی سی اے آر-سی آئی ایف اے)کی تجویز کو "آرائشی ماہی گیری ویلیو چین اپگریڈیشن" کے اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور ڈیٹا بیس کی ترقی کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

پی ایم ایم ایس وائی کے تحت، حکومتِ مدھیہ پردیش کی 2.60 کروڑ روپے کی لاگت سے 11 آرائشی مچھلی افزائش اور پرورش یونٹ کے قیام کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح، "ماہی گیری اور آبی زراعت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی فنڈ" ( ایف آئی ڈی ایف)کے تحت، حکومتِ تمل ناڈو کی تجویز کو بھی 5.00 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے ضلع تیرونیلوی میں ایک عوامی ایکویریم اور آرائشی مچھلیوں کی فروخت کے یونٹ کے قیام کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

"ماہی پروری کی ترقی کے نیشنل بورڈ" (این ایف ڈی بی اے) نے راجستھان کے شہر اُدے پور میں "ٹروپیکل ایکواکلچر اور فارمنگ سسٹمز" اور حکومتِ راجستھان کو مالی معاونت فراہم کی ہے، تاکہ ریاست میں آرائشی ماہی گیری کے فروغ کے لیے 1000 افراد کو تربیت اور ہنر مندی کے پروگرامز فراہم کیے جا سکیں۔

"آئی سی اے آر-سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فریش واٹر ایکواکلچر(سی آئی ایف اے)، بھونیشور کے مطابق، بھارتی آرائشی ماہی گیری کی صنعت کی مالیت تقریباً 3000 کروڑ روپے ہے، جس میں آرائشی مچھلیوں کی افزائش، پرورش، تجارت، ایکویریم کے سازو سامان، آبی پودے اور سجاوٹی اشیاء شامل ہیں، جو روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ آئی سی اے آر-سی آئی ایف اے کی رپورٹ کے مطابق، اس وقت مدھیہ پردیش میں تقریباً 1300 ایکویریم دکانیں اور راجستھان میں 700 دکانیں کام کر رہی ہیں۔

یہ جانکاری ماہی پروری، حیوانات اور دودھ کی پیداوار کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے یکم اپریل 2025 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح ۔    م د  ۔  م  ص

 (U :   9264  )


(Release ID: 2117452) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Tamil