سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال:خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل کوڈی نوٹیفائی کرنے سےمتعلق قومی کمیشن

Posted On: 01 APR 2025 3:54PM by PIB Delhi

ڈی نوٹیفائی کئے گئے خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل کے قومی کمیشن کی سفارش کی بنیاد پر حکومت نے فروری2019 میں ڈی نوٹیفائی کئے گئے خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں(ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی)کے لیے ایک ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر بورڈ تشکیل دیا ہے۔ مزیدیہ کہ ڈی نوٹیفائی کئے گئے اور خانہ بدوش قبائل کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیم(سیڈ)شروع کی گئی ہے اور اسے ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین کی صدارت میں ایک کمیٹی ان268 کمیونٹیز کی درجہ بندی کے لیے تشکیل دی گئی ہے جن کی اب تک درجہ بندی نہیں کی گئی ہے۔

اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیم کے تحت ڈی این ٹیز(سیڈ)کومالی سال24-2023 میں15کروڑ روپے کی رقم جبکہ مالی سال25-2024میں32.43 کروڑروپے کی رقم جاری کی گئی تھی جس میں32,936 مستفیدین کو روزی روٹی کے حصے کے تحت، 551 مستفیدین کو مفت کوچنگ کے طورپرجبکہ2608 مستفیدین کو صحت بیمہ کے حصے کے طورپر تحت شامل کیا گیا ۔

********

ش ح۔ ش م۔ م ا

UR NO-9254     


(Release ID: 2117427) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi