بھاری صنعتوں کی وزارت
پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم
Posted On:
01 APR 2025 4:22PM by PIB Delhi
اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینیواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں ای وی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی ماحول کے لئے سازگارنقل و حرکت اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی)کے ذریعے29.ستمبر.2024 کو‘پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولوشن ان انوویٹیو وہیکل اینہانسمنٹ(پی ایم ای-ڈرائیو)اسکیم’ کو نوٹیفائی کیا گیا ہے ۔ مذکورہ اسکیم پریکم اپریل2024 سے 31.مارچ.2026 تک دو سال کی مدت میں10,900 کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے۔ الیکٹرک موبلٹی پروموشن اسکیم(ای ایم پی ایس)2024 کویکم اپریل2024 سے 30.ستمبر.2024 تک چھ ماہ کی مدت کے لیے نافذ کیا گیا ہے، جسے پی ایم ای ڈرائیو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس اسکیم کے تحت یکم اپریل/2024 سے 28/فروری/2025 تک 423.23 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔
اخراجات کا محکمہ
|
کروڑ روپے میں رقم
|
سبسڈی یعنی ای-2 ڈبلیو ، ای-3 ڈبلیو: ای-رکشہ/ای-کارٹ اور ایل5 کے لیے ترغیب کی مانگ
|
422
|
آئی ای سی سمیت انتظامی اخراجات
|
1.23
|
کل
|
423.23
|
پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم برقی گاڑیوں کی خریداری کے لیے ریاستی حکومتوں کو براہ راست سبسڈی فراہم نہیں کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، الیکٹرک گاڑیوں کے خریداروں(صارفین/اختتامی صارفین)کو بنیادی طور پر ای وی کی خریداری کی قیمت میں پیشگی کمی کی شکل میں مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس ترغیبات یا رعایت کی ادائیگی بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی)کے ذریعے اصل آلات بنانے والوں (او ای ایم) کو کی جاتی ہے۔
پورے ہندوستان کی بنیاد پر ای بسوں اور الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) سمیت پبلک چارجنگ بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لیے پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت2,000 کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجلی کی وزارت سے موصولہ معلومات کے مطابق 17/دسمبر/2024 تک ملک میں25،202 ای وی چارجنگ اسٹیشن لگائے گئے ہیں ۔
بجلی کی وزارت نے 17.ستمبر.2024 کو ‘‘الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر-2024 کی تنصیب اور آپریشن کے لیے رہنما خطوط’’ جاری کیے ہیں۔ یہ رہنما خطوط ای وی چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں سرکاری-نجی شراکت داری کے رول پر زور دیتے ہیں۔ ای وی چارجنگ اسٹیشن کے قیام کو لائسنس یافتہ سرگرمی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جس سے کاروبار کے لیے عمل آسان ہو گیا ہے۔
پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم برقی گاڑیوں کی خریداری کے لیے ریاستی حکومتوں یا اصل آلات بنانے والوں (او ای ایم)کو براہ راست سبسڈی فراہم نہیں کرتی ہے۔ اسکیم کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے خریداروں(صارفین/اختتامی صارفین)کو بنیادی طور پر ای وی کی خریداری کی قیمت میں پیشگی کمی کی شکل میں ترغیبات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد یہ ترغیب یا رعایت ایم ایچ آئی کے ذریعے او ای ایم کو ادا کی جاتی ہے۔ یکم اپریل/2024 سے 28/فروری/2025 تک ای-2 ڈبلیو اور ای-3 ڈبلیو کے لئے اسکیم کے تحت او ای ایم کو422 کروڑروپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ اس اسکیم کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ اداروں کو ای بسوں کی تعیناتی کے لیے ابھی تک کوئی گرانٹ تقسیم نہیں کی گئی ہے۔
پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے مرحلہ وار مینوفیکچرنگ پروگرام (پی ایم پی)کے تحت ترقی پسند لوکلائزیشن مینڈیٹ ای وی اور اس کے اجزاء کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دیتا ہے۔
********
ش ح۔ ش م۔ م ا
UR NO-9262
(Release ID: 2117416)
Visitor Counter : 25