صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
جذام کے خاتمے کے قومی پروگرام سے متعلق اپڈیٹ
بھارت نے 2005 میں قومی سطح پر جذام کو ختم کرنے کی حیثیت حاصل کرلی ہے،یعنی 10,000 افرادکی آبادی پر پھیلاؤ کی شرح کم سے کم ایک
حکومت ہند نے ایس ڈی جی ہدف سے تین سال پہلے ہی2027 تک جذام کی صفر منتقلی کانشانہ حاصل کرنے کے لیے30 جنوری2023 کو جذام کے تعلق سے اہمیت کے حامل قومی منصوبے اور روڈ میپ(2027-2023)کا آغاز کیا
Posted On:
01 APR 2025 2:12PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ جذام کے خاتمے کاقومی پروگرام (این ایل ای پی)قومی صحت مشن (این ایچ ایم)کے تحت ایک مرکزکی طرف سے چلائی جانے والی اسکیم ہے۔ این ایچ ایم کے تحت پروگرام کی سرگرمیوں کے لیے فنڈز ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مخصوص پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں کی بنیاد پر مختص کیے جاتے ہیں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی ضرورت ، ترجیح اور اپنی جذب کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر فنڈز کا استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہندوستان نے قومی سطح پر جذام کے خاتمے کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔ 2005 میں10ہزار افرادکی آبادی پر پھیلاؤ کی شرح (پی آر)کم سے کم ایک تھی۔ مزیدیہ کہ حکومت ہند نے 30 جنوری2023 کو جذام کے لیے اہمیت کے حامل قومی منصوبے(این ایس پی)اور روڈ میپ(2027-2023)کا بھی آغاز کیا تاکہ پائیدار ترقی کے ہدف سے تین سال پہلے2027 تک جذام کی صفر منتقلی حاصل کانشانہ حاصل کیا جاسکےجو کہ 2030 تک ہے ۔ این ایل ای پی کے تحت کیے گئے بڑے اقدامات درج ذیل ہیں:
- قومی اسٹریٹجک پلان (این ایس پی) اور روڈ میپ 2023-2027 اور جذام کے لیے اینٹی مائیکروبیل مزاحمت کے لیے قومی رہنما خطوط 30 جنوری 2023 کو جاری کیے گئے ہیں۔
- جذام کیس کا پتہ لگانے کی مہم (ایل سی ڈی سی) فعال کیس کا پتہ لگانے اور باقاعدہ نگرانی، دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں، آشا اور فرنٹ لائن ورکرز کے ذریعے انجام دی جارہی ہے تاکہ جذام کے معاملات کا باقاعدہ بنیاد پر اور ابتدائی مرحلے میں پتہ لگانے کویقینی بنایا جا سکے اور گریڈII کی معذوریوں کو روکا جا سکے۔
- بچوں(پیدائش سے-18 سال تک)کی اسکریننگ کے لیے جذام کی اسکریننگ کو راشٹریہ بال سواستھ کاریہ کرم (آر بی ایس کے)اور راشٹریہ کشور سواستھ کاریہ کرم (آر کے ایس کے)کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔
- جذام کی جانچ کو 30 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی جانچ کے لیے آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی جامع سرگرمیوں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔
- رابطے کا پتہ لگایا جاتا ہے اور ٹرانسمیشن کے سلسلے کو روکنے کے لیے انڈیکس کیس کے اہل رابطوں کو پوسٹ ایکسپوزر پروفائیلیکسس(پی ای پی)دیا جاتا ہے۔
- معذوری کی روک تھام اور طبی بحالی(ڈی پی ایم آر)، رد عمل کے انتظام ، مائیکرو سیلولر ربڑ(ایم سی آر) جوتے، ایڈز اور آلات، سیلف کیئر کٹس وغیرہ کی فراہمی کے پروگرام کے تحت مختلف خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
- ضلعی اسپتالوں/میڈیکل کالجوں/سنٹرل لیپروسی انسٹی ٹیوٹ میں ری کنسٹرکٹیو سرجری(آر سی ایس)کی جاتی ہے اور آر سی ایس سے گزرنے والے ہر مریض کو 12,000 روپے کا فلاحی بھتہ بھی دیا جاتا ہے۔
جذام کیس کا پتہ لگانے کی مہم (ایل سی ڈی سی)کے تحت اس کے تعارف کے بعد سے سالانہ پائے جانے والے کیسوں کی تعداد درج ذیل ہے:
ایل سی ڈی سی کے 2016 میں متعارف ہونے کے بعد سے اس کے دوران پائے جانے والے کل معاملات
ایل سی ڈی سی کے 2016 میں متعارف ہونے کے بعد سے اس کے دوران پائے جانے والے کل معاملات
|
سال
|
کل نمبر ۔ احاطہ شدہ ریاستوں کی تعداد
|
کل نئے کیسوں کا پتہ چلا
|
ایل سی ڈی سی-2016
|
20
|
34,672
|
ایل سی ڈی سی-2017
|
23
|
32,714
|
ایل سی ڈی سی-2018
|
19
|
23,356
|
ایل سی ڈی سی-2019
|
23
|
23,077
|
ایل سی ڈی سی-2020
|
1
|
908
|
ایل سی ڈی سی-2022
|
17
|
18,067
|
ایل سی ڈی سی-2023
|
17
|
31,088
|
ماخذ: مرکزی جذام ڈویژن ،ڈی ٹی ای،جی ایچ ایس ، ایم او ایچ ایف ڈبلیو ۔
این ایل ای پی کے تحت تمام مریضوں کو علاج/تشخیصی خدمات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔اس میں ایک لاکھ روپے کے حساب سےری کنسٹرکٹو سرجری (آر سی ایس)سے گزرنے والے مریضوں کو12ہزارروپے کا فلاحی بھتہ فراہم کرنے کا بھی التزام ہے۔
********
ش ح۔ ش م۔ م ا
UR NO-9245
(Release ID: 2117389)
Visitor Counter : 30