بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آٹوموبائل اور آٹو اجزاء کی صنعت کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم

Posted On: 01 APR 2025 4:22PM by PIB Delhi

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  آٹوموبائل اور آٹو اجزاء کی صنعت  (پی ایل آئی- آٹو اسکیم) کے لیے پیدا وار سے وابستہ   ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم کے لئے 25,938 کروڑ روپے  کا تخمینہ  لگایا گیا ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران، چار  درخواست دہندگان نے ترغیبی دعوے جمع کئے ہیں  اور ان چاروں   درخواست دہندگان کو 322.01 کروڑ  روپے ادا کیے گئے ہیں۔ ای- بسوں اور دیگر الیکٹرک گاڑیاں (ای وی)کے لیے فاسٹ چارجرز  9 نومبر 2021  تک  وزارت کی طرف سے مطلع کردہ اے اے ٹی  مصنوعات کی فہرست کے مطابق منظور شدہ ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی) پروڈکٹ نہیں ہیں۔

پی ایل آئی- آٹو  اسکیم کے تحت مراعات کا اطلاق طے شدہ سیلز ویلیو پر ہوتا ہے، جسے بنیادی سال (یعنی مالی سال 2019 سے 2020) کے مقابلے میں کسی خاص سال کی اضافی قابل فروخت کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ فروری، 2025 تک ترغیبا تی فروخت کا کوئی ہدف نہیں ہے۔ 31 دسمبر، 2024 تک، پی ایل آئی – آٹو اسکیم  کے تحت 15230 کروڑ روپے کی مجموعی فروخت کا تعین کیا گیا ہے۔

************

U.No:9258

ش ح۔م م ع ۔ق ر


(Release ID: 2117381) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil