اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل سیکٹر کے کاربن ڈائی آکسائڈ اخراج

Posted On: 01 APR 2025 4:27PM by PIB Delhi

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  اسٹیل بنانے میں قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی سمیت ہندوستان کے اسٹیل سیکٹر کے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو کم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:۔

  1. وزارت نے کم اخراج والے اسٹیل کی وضاحت اور درجہ بندی کے لیے معیارات فراہم کرنے کے لیے گرین اسٹیل کے لیے درجہ بندی جاری کی ہے ۔
  2. اسٹیل کی وزارت نے اس مقصد کے لیے اس وزارت کی طرف سے تشکیل دی گئی 14 ٹاسک فورسز کی سفارشات کے مطابق ’’ہندوستان میں اسٹیل سیکٹر کو  ماحول کے لئے سازگار بنانا: روڈ میپ اور ایکشن پلان‘‘ کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جو 2070 تک  کاربن کے اخراج کو  بالکل ختم کرنے   کی جانب گرین اسٹیل اور پائیداری کے لیے مستقبل کا روڈ میپ فراہم کرتی ہے ۔ یہ رپورٹ وزارت فولاد کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔
  • III. اسٹیل کی وزارت نے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعے شروع کیے گئے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت اسٹیل کے شعبے میں ہائیڈروجن کے استعمال کے لیے پائلٹ پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے 7 پائلٹ پروجیکٹوں کو ایوارڈ دیا ہے ۔
  1. نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعے جنوری 2010 میں شروع کیا گیا قومی شمسی مشن شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیتا ہے اور اسٹیل کی صنعت  میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع خ ۔ ن م۔

U- 9259


(Release ID: 2117353) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi