بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ساگر مالا پروگرام کی پیش رفت

Posted On: 01 APR 2025 3:27PM by PIB Delhi

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ساگر مالا پروگرام بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد ہندوستان کی 7,500 کلومیٹر لمبی ساحلی پٹی ، 14,500 کلومیٹر ممکنہ بحری آبی گزرگاہوں اور اہم بین الاقوامی سمندری تجارتی راستوں پر اسٹریٹجک لوکیشن کو بروئے کار لا کر ملک میں بندرگاہ پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہے ۔ ساگر مالا پروگرام کے تحت منصوبوں کو پانچ ستونوں -بندرگاہ کی جدید کاری ، بندرگاہ سے رابطہ ، بندرگاہ پر مبنی صنعت کاری ، ساحلی کمیونٹی کی ترقی اور ساحلی جہاز رانی اور اندرون ملک آبی نقل و حمل  میں درجہ بند کیا گیا ہے ۔ ان پروجیکٹوں کو مرکزی وزارتوں، ایل ڈبلیو اے ایل ، ہندوستانی ریلوے ، ریاستی حکومت اور بڑی بندرگاہوں وغیرہ کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے ۔ ساگر مالا  پروگرام کے تحت سرمایہ کاری کے لیے 839 منصوبے ہیں جن کی مالیت 5.79 لاکھ کروڑ روپے ہے، جن میں سے 272 پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں جن کی مالیت تقریباً 1.41 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ ماڈرنائزیشن کے شعبے میں 103 مکمل منصوبوں نے بندرگاہ کی صلاحیت میں 528 ملین ٹن فی سال سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔

ساحلی کمیونٹی ڈیولپمنٹ ساگر مالا پروگرام کا ایک مخصوص ستون ہے ۔ یہ ستون  بنیادی طور پر ہنر مندی کے فروغ  کے ذریعے ساحلی برادریوں   کی صلاحیت سازی اور پائیدار اقتصادی سرگرمیوں تک رسائی کے توسط سے ان کی روزی روٹی کے مواقع کو بڑھا کر  ان کے  معیار زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔ ساگر مالا پروگرام کے تحت ، اڈیشہ اور تمل ناڈو سمیت 9 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 21 ساحلی اضلاع میں ہنر مندی کے فرق کا ایک جامع مطالعہ کیا گیا ۔ دیہی ترقی کی وزارت اور ایم او پی ایس ڈبلیو نے مئی 2017 کے دوران ڈی ڈی یو-جی کے وائی ساگر مالا کنورجنس پروگرام کے تحت ساحلی آبادی کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں ۔ ان مربوط کوششوں  کا پہلا مرحلہ 2016-2018 کے درمیان 5 ریاستوں آندھرا پردیش ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، اڈیشہ اور تمل ناڈو  میں پائلٹ کی بنیاد پر نافذ کیا گیا تھا، جس کے تحت 2079 امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے جن میں سے 1243  افراد کو  روزگار فراہم کیا گیا  ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔اع خ ۔ ن م۔

U-9250

 


(Release ID: 2117344) Visitor Counter : 24
Read this release in: English , Urdu , Hindi , Tamil