امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر میں نئے فوجداری قوانین

Posted On: 01 APR 2025 3:52PM by PIB Delhi

وزارت داخلہ میں وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں تین نئے فوجداری قوانین کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، جن میں درج ذیل نکات شامل ہیں:

  1. جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کے تحت ایک اسٹیئرنگ کمیٹی اور جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے تحت ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
  2. تربیتی پروگرام پولیس اکیڈمی، پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اور بٹالین کے تربیتی مراکز میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ نئے فوجداری قوانین کا اردو، ڈوگری اور کشمیری زبانوں میں ترجمہ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
  3. جموں و کشمیر پولیس حکومت جموں و کشمیر کے دیگر محکموں کے ساتھ مل کر ہر مہینے کے دوسرے اور چوتھے ہفتے میں تمام 282 بلاکس میں بیداری پیدا کرنے سے متعلق  مشترکہ پروگرام منعقد کر رہی ہے۔
  4. تمام کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک سسٹم  یعنی جرائم  اور جرائم کرنے والوں کا پتہ لگانے سے متعلق  نظام (سی سی ٹی این ایس) بشمول جموں و کشمیر پولیس کے آئی اوز کے لیے ای - ساکشیہ (آڈیو-ویڈیو ریکارڈنگ ایپلی کیشن)، ای سمن، ایس ایم ایس اور ای -میل بھیجنے کو متحرک اور فعال بنا دیا گیا ہے۔
  5. تینوں فوجداری قوانین کے حوالے سے تمام مطلوبہ قواعد، نوٹی فکیشن اور انتظامی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

تین نئے فوجداری قوانین پر باقاعدہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ اب تک 975 گزیٹیڈ افسران، جموں و کشمیر پولیس کے تحت 60,890 پولیس اہلکار اور 254 جوڈیشل افسران کو تربیت دی گئی ہے۔ مزید برآں، ٹریننگ آف ٹرینرز (ٹی او ٹی) پروگرام کے تحت 191 ماسٹر ٹرینرز اور این ایف ایس یو، گاندھی نگر میں 118 اہلکاروں کو تربیت دی گئی ہے۔جے اینڈ کے پولیس بھی آئی جی اوٹی کرم یوگی پلیٹ فارم کا استعمال کرتی ہے، جس میں  سر دست 50,984 اہلکار شامل  ہیں،جو 1,21,000 کورسز مکمل کر رہے ہیں، جس میں نئے فوجداری قوانین سے متعلق 1,10,773 افراد شامل ہیں۔

نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی نگرانی کے لیے چیف سکریٹری کے ذریعہ پندرہ روز میں اور پرنسپل سکریٹری (ہوم) ، ڈی جی پی اور اعلیٰ پولیس عہدیداروں کے ذریعہ ہفتہ وار طور پر  جائزہ میٹنگیں منعقد کی جاتی ہیں۔ اس سے متعلقہ رپورٹیں حکومت کے لئے  اندرونی طور پر  دستیاب  کرائی جاتی ہیں ۔

************

U.No:9252

ش ح۔م م ع ۔ق ر


(Release ID: 2117334)
Read this release in: English , Hindi