بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بڑے بندرگاہ تیار کرنے سے متعلق ماسٹر پلان
Posted On:
01 APR 2025 3:26PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ چھ بندرگاہوں کے کلسٹرز جن میں سے چار بندرگاہوں کے کلسٹرز، یعنی، کوچین – وِزنجام پورٹ کلسٹر، گلاتھیا ساؤتھ بے پورٹ، چنئی – کامراجار – کڈڈالور پورٹ کلسٹر، پارا دیپ اور دیگر بڑے بندرگاہوں کے علاوہ کلسٹر ،جن کی گنجائش سا لانہ 300 ملین ٹن (ایم ٹی پی اے ) سے زیادہ ہے، اور دو بندرگاہ کلسٹر س جن کے نام دین دایال اور ٹوناٹیکرا پورٹ کلسٹر اور جواہر لعل نہرو - وادھاون پورٹ کلسٹر کو سالانہ 500 ملین ٹن (ایم ٹی پی اے )سے زیادہ کی صلاحیت کے ساتھ 2047 تک میگا پورٹس کے طور پر تیار کیا جانا ہے۔ بڑی بندر گاہوں کے ذریعے صلاحیت میں اضافے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے جو سرگرمیاں انجام دی جائیں گی وہ میری ٹائم امرت کال ویژن 2047 میں شامل ہیں۔ بڑے بندرگاہوں کی صلاحیت میں اضافے کے لئے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے سے متعلق کام پہلے ہی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی ) موڈ کے ذریعے اور اندرونی وسائل کے ذریعے ترقی کے مراحل میں ہیں۔
************
U.No:9251
ش ح۔م م ع ۔ق ر
(Release ID: 2117311)
Visitor Counter : 18