ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیری کلچر(ریشم کے کیڑوں کی پرورش) کے شعبہ میں جدیدکاری اورجدید ٹکنالوجی سے متعلق پارلیمانی سوال

Posted On: 01 APR 2025 10:08AM by PIB Delhi

ٹیکسائل کے وزیر مملکت جناب پبترا مارگریٹا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ کرناٹک ملک کی سب سے بڑی ریشم پیدا کرنے والی ریاست ہے، جہاں 24-2023 کے دوران 12,463میٹرک ٹن خام ریشم کی پیداوار ہوئی، جو ملک کی کل خام ریشم کی پیداوار کا تقریباً 32فیصد اور ملک کی شہتوت کے خام ریشم کی پیداوار کا تقریباً 42فیصد ہے۔

حکومت سنٹرل سلک بورڈ کے ذریعے سلک سمگرا-2 اسکیم کو لاگو کر رہی ہے  اورسال 22-2021سے 26-2025تک ملک میں ریشم کی صنعت کی مجموعی ترقی کے لیے اخراجات4,679.85 کروڑ روپے ہے۔

اس اسکیم کے تحت ریاستوں کو مختلف مستفیدین پر مرکوز علاقائی سطح کے اہم اقدامات کے نفاذ کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

اب تک ریاستوں کو 1,075.58 کروڑ روپے کی مرکزی امداد دی جا چکی ہے  تاکہ  ریشم کے شعبہ کی ترقی اور پائیداریت کے لیے  سرگرمیوں کااحاطہ کرتے ہوئے استفادہ کنند گان پر مرکوز اجزاء  کے نفاذ کی سمت میں سلک سمگر-2 اسکیم کے تحت تقریبا 78,000 مستفیدین کا احاطہ کرنے کے لیے ریاستوں کو ف یہ مددفراہم کی گئی ہے۔

کرناٹک اسٹیٹ سیریکلچر ڈپارٹمنٹ سے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر سلک سمگر-2 اسکیم کے تحت پچھلے3 سالوں اور رواں سال کے دوران تقریبا 16,000 مستفیدین کا احاطہ کرنے کے لیے 241.62 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں ۔ پچھلے 3 سالوں اور رواں سال کے دوران کرناٹک میں سی ایس بی آر اینڈ ڈی اداروں کے ذریعے تقریبا 7000 افراد کو تربیت دی گئی ہے ۔ ریشم پیدا کرنے والوں اور کاریگروں کے فائدے کے لیے ریاست کی تجویز کی بنیاد پر 32 ملٹی اینڈ ریلنگ مشینیں ، 42 آٹومیٹک ریلنگ مشینیں ، 40 موٹرائزڈ چرکھہ ، 2 پیوپا پروسیسنگ یونٹس اور 143 کاٹیج بیسن کی اپ گریڈیشن کے لیے مدد فراہم کی گئی ہے ۔

 

سلک سمگر-2 اسکیم آر اینڈ ڈی اور تکنیکی مدد کی فراہمی ، پودے لگانے کی اشیاء اور ریشم کے کیڑے کے بیج کی دستیابی کو یقینی بنانے  اورمارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور ریلنگ اور پروسیسنگ سیکٹر کی جدید کاری کے ذریعے ریشم کی پیداوار کے سلسلے میں مطلوبہ بیکورڈ اور فارورڈ لنک فراہم کرکے مربوط پیداوار کے نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کرتی ہے ۔

حکومت نے سنٹرل سلک بورڈ کے ذریعے سلک سمگر-2 کے تحت 42 آٹومیٹک ریلنگ مشینوں (اے آر ایم) کے قیام ، کرناٹک میں ریشم کی مصنوعات کے جینرک اور برانڈ پروموشن اور ’سلک مارک ایکسپوز‘ کے انعقاد کے ذریعے کرناٹک سمیت ہندوستانی ریشم اور ریشم کی مصنوعات کی عالمی مسابقت کو بڑھایا ہے ۔

*******

 (ش  ح۔  ع ح۔ اش  ق)

UR-9228


(Release ID: 2117139) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil