قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای ایس ٹی ایس قبائلی تعلیم پر انقلابی اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے یکم اپریل کو اپنا ساتواں یوم  تاسیس  منائے گا

Posted On: 30 MAR 2025 10:39AM by PIB Delhi

وزارت قبائلی امور، حکومتِ ہند کے تحت ایک خودمختار ادارہ نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) ، اپنی 7ویں یومِ تاسیس کی تقریب یکم اپریل 2025 کو آکاشوانی بھون، پارلیمنٹ اسٹریٹ، نئی دہلی میں منانے جا رہا ہے۔ این ای ایس ٹی ایس، اکلویہ ماڈل رہائشی اسکولز (ای ایم آر ایس) قائم کرتا ہے اور ان کا انتظام کرتا ہے، جو قبائلی طلباء کو جماعت 6 سے 12 تک معیاری تعلیم فراہم کرتے ہیں۔

اس تقریب میں وزیر برائے قبائلی امور، جناب جوئل اورام، بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ وزیر مملکت برائے قبائلی امور، جناب درگاداس اُئیکے، مہمانِ اعزاز ہوں گے۔ سیکریٹری، وزارت قبائلی امور، جناب وبھو نائر، خصوصی مہمان کے طور پر موجود ہوں گے۔ وزارت اور این ای ایس ٹی ایس کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

یومِ تاسیس کی تقریبات میں معززین کے خطابات، ای ایم آر ایس طلباء کی ثقافتی پیشکشیں، اوراین ای ایس ٹی ایس کے کردار کو اجاگر کرنے والا ایک خصوصی پروگروام شامل ہوگا، جو قبائلی نوجوانوں کو اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے قومی اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اس موقع پر نمایاں ای ایم آر ایس طلباء کو صبح کے اجلاس میں نوازا جائے گا، جبکہ کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے عملے کو شام کے پروگرام میں انعامات دیے جائیں گے۔ ایک خصوصی نمائش میں گزشتہ سال کے دوران ای ایم آر ایس کی قابل ذکر کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا، جو تعلیم، مہارت کی ترقی، اور ہمہ جہتی نشوونما پر ان کے اثرات کو نمایاں کرے گا۔

اپنے قیام سے لے کر اب تک، این ای ایس ٹی ایس نے قبائلی تعلیم میں ایک تبدیلی لانے والی قوت کے طور پر کام کیا ہے اور ملک بھر میں اکلویہ ماڈل رہائشی اسکولز (ای ایم آر ایس) کی توسیع کی قیادت کی ہے۔ یہ اسکول قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم، جدید مہارتوں کی ترقی، اور اپنی ثقافتی وراثت سے مضبوط تعلق فراہم کرتے ہیں۔ کمشنر این ای ایس ٹی ایس ، جناب اجیت کمار سریواستو، اور ان کی ٹیم کی مسلسل کاوشوں، اور وزارت قبائلی امور کی رہنمائی کے تحت، این ای ایس ٹی  ایس نے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بھرتی، اور قبائلی طلباء کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

وزارتِ قبائلی امور، این ای ایس ٹی  ایس  کے ذریعے، قبائلی برادریوں کو معیاری تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ انہیں اپنی مالامال وراثت کو محفوظ رکھنے، اپنے وطن میں ترقی کرنے، اور جدید دنیا میں ممتاز ہونے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-9188


(Release ID: 2116749) Visitor Counter : 42


Read this release in: Gujarati , English , Hindi