دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا- IV کا نفاذ

Posted On: 28 MAR 2025 5:02PM by PIB Delhi

2022 سے فروری 2025 تک ملک بھر میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کی  مختلف جاری مداخلتوں/ترقی کے تحت مجموعی طور پر  69,666.09 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کی گئی ہے۔

حکومت نے 11 ستمبر 2024 کو پی ایم جی ایس وائی کے چوتھے مرحلے کو منظوری دی، جس کا مقصد 2011 کی مردم شماری کے مطابق، میدانی علاقوں میں 500 سے زائد کی آبادی والے 25000 غیر منسلک بستیوں، شمال مشرق اور پہاڑی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 250 سے زائد کی آبادی والی بستیوں، خصوصی زمرے کے علاقوں (قبائلی درج فہرست V، توقعاتی اضلاع/ بلاکس ، ریگستانی علاقوں) اور بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ علاقوں میں 100 سے زائد آبادی والی بستیوں کو بارہ ماسی سڑک کنکٹیویٹی فراہم کرانا ہے۔

پی ایم جی ایس وائی - IV کے تحت، ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے پروگرام کے رہنما خطوط کے مطابق اہل بستیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت پروگرام کے تحت تجاویز پیش کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

یہ اطلاع دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9148


(Release ID: 2116404) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Hindi , Tamil