اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کے وزیر پی ایم وکاس کے تحت ڈی جی ایس ایم سی کے ذریعہ نافذ کئے جانے والے پروجیکٹ کا آغاز کریں گے

Posted On: 28 MAR 2025 5:33PM by PIB Delhi

اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو 29 مارچ 2025 کو اقلیتی امور کی وزارت کی پردھان منتری وراثت  کا سموردھن (پی ایم وکاس) اسکیم کے تحت ایک پروگرام کا آغاز کریں گے ۔ اس اسکیم کے تحت 31600 امیدواروں پر احاطہ کیا جائے گا ، اور 29600 امیدواروں کو ہنرمندی تربیت فراہم کی جائے گی اور 2000 امیدواروں کو تعلیمی امداد فراہم کی جائے گی۔  یہ پروجیکٹ دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کے ذریعہ نافذ کیا جائے گا۔

پروجیکٹ کے حصے کے طور پر، امیدواروں کو صنعت سے منسلک ملازمت کے کرداروں میں تربیت دی جائے گی جو ابھرتی ہوئی افرادی قوت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں، جیسے کہ اے آئی  ڈیٹا سائنٹسٹ، ٹیلی کام ٹیکنیشن (جی5)، ٹیکنیکل آرٹسٹ (اے آر – وی آر)، گرافک ڈیزائنر، اور سولر پی وی  انسٹالر، اور دیگر۔ مزید برآں، ہنر کی تربیت حاصل کرنے والوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جس سے افرادی قوت میں بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام امیدواروں کو تربیت کے دوران وزارت سے ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔

یہ اقدام ہنر مندی کی ترقی اور اقتصادی بااختیار بنانے کے لیے حکومت ہند کے عزم کو نمایاں کرتا ہے، خاص طور پر متعلقہ کمیونٹی کے اقلیتی برادری کے اداروں کے ذریعے، اس بات کو یقینی بنانا کہ نوجوان مستقبل کے لیے تیار ہنر سے لیس ہوں۔ پی ایم وکاس  میں ڈی ایس جی ایم سی  کی شرکت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے کمیونٹی کی بہتری کے لیے اس کے جذبے  کو تقویت فراہم کرتی  ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9151


(Release ID: 2116352) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Bengali-TR