کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ادویہ سازی کے محکمے کے تحت نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے 25 مارچ 2025 تک 928 طے شدہ فارمولیشنز کی قیمتیں مقرر کی ہیں
ڈرگس (پرائسز کنٹرول) آرڈر، 2013 (ڈی پی سی او ، 2013) کی دفعات کے مطابق، طے شدہ ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتیں تھوک قیمت انڈیکس (ڈبلیو پی آئی ) (تمام اشیاء) کی بنیاد پر سالانہ نظر ثانی کی جاتی ہیں
Posted On:
28 MAR 2025 5:01PM by PIB Delhi
کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ادویہ سازی کے محکمے کے تحت نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے 25 مارچ2025 تک 928 طے شدہ فارمولیشنز کی قیمتیں مقرر کی ہیں۔ مزید برآں، ڈرگس (پرائسز کنٹرول) آرڈر، 2013 (ڈی پی سی او، 2013) کی دفعات کے مطابق، طے شدہ ادویات کی ان زیادہ سے زیادہ قیمتوں کو ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) (تمام اشیاء) کی بنیاد پر سالانہ نظر ثانی کی جاتی ہے۔ ڈبلیو پی آئی (تمام اشیاء) میں سالانہ تبدیلی کی بنیاد پر، مالی سال 25-2024 کے لیے طے شدہ ادویات کی قیمتوں میںیکم اپریل2024 سے 0.00551 فیصد اضافہ کیا گیا۔ این پی پی اےنئی ادویات کی خوردہ قیمت بھی طے کرتا ہے، جیسا کہ ڈی پی سی او، 2013 کے پیراگراف 2(1)(یو) میں بیان کیا گیا ہے۔ این پی پی اےنے ڈی پی سی او، 2013 کے تحت 25 مارچ2025 تک تقریباً 3,200 خوردہ قیمتوں کونوٹیفائی کیا ہے۔ ان فارمولیشنز کی تمام قیمتوں کی اطلاعات جن کے لیے قیمتیں طے کی گئی ہیںیا ان پر نظر ثانی کی گئی ہے،این پی پی اےکی ویب سائٹ (www.nppaindia.nic.in) پر دستیاب ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع و۔ن م۔
U-9140
(Release ID: 2116322)
Visitor Counter : 22