کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان کی لاجسٹک افادیت کو بڑھانے، لاگت میں کمی، اور ملٹی ماڈل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کے لیےاے ڈی بی کے ذریعے فنڈڈ اسمائل پروگرام
Posted On:
28 MAR 2025 4:43PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی مالی معاونت ملٹی ماڈل اور انٹیگریٹڈ لاجسٹکس ایکو سسٹم کو مضبوط بنانا (اسمائل) پروگرام کا مقصد ہندوستان کے لاجسٹکس انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا، لاجسٹکس کے اخراجات کو کم کرنا اور کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ ملٹی ماڈل لاجسٹکس کو مضبوط بنانے، گودام کو معیاری بنانے اور تجارتی لاجسٹکس میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دے کر قومی لاجسٹک پالیسی اور پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے۔
اسمائل پروگرام کا مقصد لاجسٹکس کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک جامع پالیسی فریم ورک کو قائم کرنا اور اسے فعال کرنا ہے (i) قومی، ریاستی اور شہر کی سطحوں پر ملٹی موڈل لاجسٹک انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ادارہ جاتی بنیادوں کو مضبوط کرنا؛ (ii) سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو ترغیب دینے کے لیے گودام اور دیگر لاجسٹک اثاثوں کو معیاری بنانا؛ (iii) بیرونی تجارتی لاجسٹکس میں کارکردگی کو بہتر بنانا؛ اور (iv) موثر اور کم اخراج والی رسد کے لیے اسمارٹ سسٹم کو اپنانا۔ یہ سپلائی چین کی پائیداری کو بہتر بنائے گا، خاص طور پر ہندوستان کے مینوفیکچرنگ شعبے کے لئے۔
اسمائل پروگرام کو مختلف مرحلوں میں پالیسی، بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل مداخلتوں کا مطالعہ اور شناخت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس میں ہندوستان کی مسابقت کو بہتر بنانے اور اس کے نتیجے میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ کرنے میں مددگار ہیں۔
اسمائل پروگرام میں صنفی شمولیت کے لیے مخصوص اقدامات شامل ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد قومی تجارتی سہولت کاری ایکشن پلان (2020-23) کے ’’تجارت میں صنفی شمولیت‘‘ کے مینڈیٹ کے حصے کے طور پر زمینی بندرگاہوں کے صنفی آڈٹ کے لیے ایک طریقہ کار تیار کرنا اور ملک میں آپریشنل مربوط چیک پوسٹوں کا جائزہ لینا اور یہیقینی بنانا ہے کہ وہ صنفی ردعمل کی کم سے کم ضروریات کو پورا کریں۔
اسمائل پروگرام گھریلو مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنا کر، لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنا کر، اور عالمی تجارتی نیٹ ورک میں بہتر انضمام کو قابل بنا کر آتم نربھر بھارت (خود کفیل ہندوستان) پہل کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ اس سے ہندوستانی صنعتوں کی مسابقت میں اضافہ ہوگا، ناکارہ لاجسٹکس پر انحصار کم ہوگا، اور ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین کا مرکز بنانے کے نظریہ کو تقویت ملے گی۔ نجی سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دے کر، یہ پروگرام طویل مدتی اقتصادی پائیداری اور ترقی میں اہم رول ادا کرتاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع و۔ن م۔
U-9136
(Release ID: 2116293)
Visitor Counter : 26