کوئلے کی وزارت
کوئلہ کا شعبہ آتم نربھر بھارت کے ایک کلیدی چمپئن کے طور پر ابھر رہا ہے: جناب جی کشن ریڈی
کوئلہ کی وزارت نے تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کی 12ویں مرحلے کا کامیابی سے آغاز کیا
ہندوستان کے کوئلے کے شعبے نے کوئلے کی پیداوار میں ایک بلین ٹن کی حد سے آگے بڑھ کر ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے
یہ وہ سال بھی ہے، جب ہم کول انڈیا کے 50 سال اور بھارت کے ارضیاتی جائزے کے 175 سال مکمل کر رہے ہیں
آج، 12ویں مرحلے کی 28 کوئلے اور لگنائٹ بلاکس کی نیلامی کے ساتھ، ہم ایک اور بڑا قدم اٹھا رہے ہیں
ان نیلامیوں نے کوئلے کی درآمدات کو کم کیا ہے، غیر ملکی زر مبادلہ کو بچایا ہے اور ہندوستان کو حقیقی معنوں میں آتم نربھر بنایا ہے
Posted On:
27 MAR 2025 10:20PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے گھریلو کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے اور ہندوستان کی توانائی کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی مسلسل کوششوں کے تحت ، آج نئی دہلی میں تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کے 12ویں مرحلے کا کامیابی سے آغاز کیا۔ اس تقریب میں کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے بطور مہمان خصوصی اور مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جناب جی کشن ریڈی نے اپنے کلیدی خطاب میں کوئلے کی پیداوار میں ایک بلین ٹن سے تجاوز کرنے کی ہندوستان کی تاریخی کامیابی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کوئلے کے شعبے کو ایک جدید، شفاف اور مستقبل پر مرکوز صنعت میں تبدیل کرنے کا سہرا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کو دیا۔ 2015 سے، کلیدی اصلاحات جیسے صاف ستھرے نیلامی کے نظام کو متعارف کرانے، نجی شعبے کی شرکت میں اضافہ کرنے، اور تکنیکی ترقی نے اس شعبے کو نئی شکل دی ہے، اور ساتھ ہی کارکردگی اور مسابقت کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 11 راؤنڈز کے مرحلے میں 125 کوئلہ کانوں کی کامیاب نیلامی کی گئی ہے، جس سے تقریباً 40,900 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور 4 لاکھ سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ 12ویں مرحلے کے ساتھ، اضافی 28 کوئلہ اور لگنائٹ بلاکس کی نیلامی کی جا رہی ہے، جس سے درآمد شدہ کوئلے پر ہندوستان کے انحصار کو مزید کم کیا جاسکے گا، غیر ملکی زر مبادلہ کا تحفظ ہو گا، اور آتم نر بھر بھارت کے وژن کو تقویت حاصل ہو گی۔ نیلامی کے شفاف عمل نے صحت مند مسابقت کو فروغ دیا ہے، جس نے سرکاری سیکٹر کے تحت آنے والے اداروں کو پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے پر زور دیا ہے، لہذا اس طرح زیادہ کارکردگی، اصلاحات اور آپریشنل تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ یہ تبدیلی ہندوستان کے کوئلے کے شعبے کی عالمی مسابقت کو نمایاں طور پر بڑھا رہی ہے۔
وزیر موصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کوئلہ کا شعبہ آتم نربھر بھارت کے ایک کلیدی چمپئن کے طور پر ابھر رہا ہے، ایک شفاف اور جامع نیلامی کے نظام سے نئی کمپنیوں اور کانکنی سے متعلق جونیئرفرموں کو راغب کیا جا رہا ہے، جس سے انہیں صنعت میں داخل ہونے کے نئے مواقع مل رہے ہیں۔ تمام متعلقہ فریقوں اور صنعت کے ماہرین کو نیلامی کی 12ویں مرحلے میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہوئے، انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق توانائی سے محفوظ اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا۔
کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئلے کی ایک بلین ٹن پیداوار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کے 12ویں مرحلے کا آغاز ہندوستان کی توانائی میں خود کفالت کی جانب ایک اور اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیلامی کا شفاف طریقہ کار، صنعت کے لئے ساز گار پالیسیوں، اور نجی شعبے کی شراکت میں اضافہ نہ صرف کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کرے گا بلکہ سرمایہ کاری کو بھی راغب کرے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرے گا۔
جناب دوبے نے ملک کے لیے طویل مدتی توانائی کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے کوئلے کے شعبے میں اختراعات اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کاروبار کرنے میں سہولت توجہ کا ایک اہم مرکز بنی ہوئی ہے، جو توانائی کے شعبے میں ’آتم نر بھر بھارت‘ کے وژن کے مطابق ہے۔
کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب وکرم دیو دت اور کوئلہ کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ روپندر برار نے کوئلہ اور کانکنی کے شعبے کے اہم متعلقہ فریقوں کے ساتھ ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔
اپنے بصیرت انگیز خطاب میں، کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری، جناب وکرم دیو دت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح تجارتی کوئلے کی کانکنی نے 2020 سے اس شعبے کو تبدیل کیا ہے — کارکردگی میں اضافہ کیا ہے ، توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا ہے ، اور صنعتوں کو مساوی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ۔ انہوں نے 1 بی ٹی کوئلے کی پیداوار کے سنگ میل کی کامیابی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبے کی شرکت، شفافیت، اور پالیسی اصلاحات نے صنعت کو نئی شکل دی ہے، جس سے یہ مزید مسابقتی اور مستقبل کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ایم او ای ایف، ریلویز اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ مربوط کوششوں کے ذریعے کانوں کے تیز رفتار آپریشنلائزیشن، ہموار کلیئرنس، اور بہتر لاجسٹکس کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ہر نیلامی کے ساتھ، کوئلہ کا شعبہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھول رہا ہے، ملازمتیں پیدا کر رہا ہے، اور ہندوستان کی توانائی کی حفاظت کو مضبوطی فراہم کر رہا ہے۔ سکریٹری موصوف نے اس بات کی توثیق کی کہ تجارتی کوئلے کی کانکنی- معاشی ترقی کو آگے بڑھانا، بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے، اور کوئلے کی پیداوار میں ہندوستان کو حقیقی معنوں میں آتم نربھر بنانے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوئی ہے ۔
جناب دت نے نیلامی شدہ کانوں کے جلد آپریشنلائزیشن میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کوئلہ کی وزارت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور تیز رفتار منظوریوں، انضباطی منظوریوں میں آسانی، اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔ سکریٹری موصوف نے انوائرمینٹل کلیئرنس (ای سی) اور فارسٹ کلیئرنس (ایف سی) سے متعلق منظوریوں میں تیزی لانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ نیلام شدہ کوئلے کی کانوں کو تیزی سے چلانے کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے گھریلو کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے وزارتوں اورانضباطی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ ماحولیاتی پائیداری اور ذمہ دار کانکنی ایک ترجیح رہے گی، جس میں کانکنی سے باہر ہونے والے علاقوں کی بحالی، جنگلات کی کوششوں اور ماحولیاتی تعمیل کے سخت اقدامات پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے تجارتی کوئلے کی کانوں کی تیز رفتار ترقی کو آسان بنانے اور ہندوستان کے صاف ستھرے اور زیادہ موثر کوئلے کے شعبے کی حمایت کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے، محترمہ روپندر برار، ایڈیشنل سکریٹری اور نامزد اتھارٹی، وزارت کوئلہ نے ہندوستان میں تجارتی کوئلے کی کانکنی کے تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی 12واں مرحلہ نجی کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع کھولنے، مسابقت کو فروغ دینے اور صنعتوں کے لیے کوئلے کی مضبوط فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ انہوں نے ہندوستان کے کوئلے کے شعبے کو زیادہ شفاف، سرمایہ کاروں کے لیے سازگار اور عالمی سطح پر مسابقتی بنانے میں پالیسی اصلاحات کے کردار کو تسلیم کیا۔
انہوں نے پائیدار کانکنی کے لیے وزارت کے عزم اور کوئلے کی تلاش اور نکالنے میں تکنیکی ترقی کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی کوئلے کی کانکنی محض پیداوار بڑھانے کے بارے میں نہیں ہے ،بلکہ ذمہ دار کانکنی کے طریقوں کو یقینی بنانے کے بارے میں بھی ہے، جو ایک پائیدار اور خود انحصار مستقبل کے لیے ہندوستان کے وژن کے مطابق ہے۔
یہ لانچ سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو کھولنے، ذمہ دار کانکنی کے طریقوں کو یقینی بنانے، اور ہندوستان کے کوئلے کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ دینے کی سمت ایک اور اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس تقریب میں کامیاب بولی دہندگان کے ساتھ پچھلے مرحلوں کے معاہدوں پر دستخط کیا جانا بھی شامل تھا، جس سے کوئلے کی کانکنی میں شفافیت، کارکردگی اور نجی شعبے کی شرکت کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت ملی۔ یہ سنگ میل ہندوستان کے کوئلے کے شعبے کی پیداوار میں ایک بلین ٹن کے نشانے کو عبور کر کے ایک تاریخی کارنامے کو حاصل کرنے کے ساتھ ہم آہنگ ہے، یہ ایک کامیابی ہے، جو مرکزی اور ریاستی حکومتوں، کوئلہ کمپنیوں، کان کے کارکنوں، محققین اور نجی شعبے کے شرکاء کی اجتماعی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کے 12ویں مرحلے کے حصے کے طور پر، کوئلے کی 25 نئی کانیں پیش کی جا رہی ہیں اور کول مائنز (خصوصی دفعات) ایکٹ، 2015 (سی ایم ایس پی) کے تحت اور 18 مائنز اینڈ منرلز (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ، 1957 (ایم ایم ڈی آر) کے تحت ہیں۔ نیلامی میں دو لگنائٹ کانیں بھی شامل ہیں، جو توانائی کی مختلف ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ کل کانوں میں سے، 13 مکمل طور پر دریافت کی گئی ہیں اور فوری ترقی کے لیے تیار ہیں، جب کہ 12 کو جزوی طور پر دریافت کیا گیا ہے، جو طویل مدتی سرمایہ کاری کے مواقع پیش کررہی ہیں اور ہندوستان کے کوئلے کے شعبے کی ترقی میں اپنا تعاون دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، کمرشل کوئلہ کانوں کی نیلامی کے پچھلے دور کی تین کانیں بھی پیش کی جا رہی ہیں۔ جن کانوں کی نیلامی کی جا رہی ہے وہ کوئلہ اور لگنائٹ والی ریاستوں جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور راجستھان میں پھیلی ہوئی ہیں۔
تقریب کے دوران کوئلہ بلاک مختص کرنے والوں کو کوئلے کی پیداوار اور صنعت کی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دینے پر تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔ مزید برآں، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے ذیلی اداروں کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازا گیا جس میں 1 بی ٹی کوئلے کی ریکارڈ توڑ پیداوار حاصل کی گئی، جو آپریشنل عمدگی کے لیے اپنی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔
تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کا 12واں مرحلہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو کھولنے، گھریلو کوئلے کی سپلائی کو بڑھانے اور ہندو ستان کی توانائی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ کوئلہ کی وزارت اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہندوستان ماحولیاتی تحفظ اور کمیونٹی کی بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے کوئلے کی خود انحصاری کی طرف بڑھتا رہے، اس شعبے میں ترقی، پائیداری اور حفاظت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
******************
U.No:9091
ش ح۔ش م ۔ق ر
(Release ID: 2116125)
Visitor Counter : 30