وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، بالواسطہ ٹیکسز اینڈ نارکوٹکس (این اے سی آئی این) اور انڈین میری ٹائم یونیورسٹی (آئی ایم یو) کے درمیان انتہائی اہم معلومات سے متعلق شراکت داری کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط


یہ مفاہمت نامہ آئی ایم یو کی تعلیمی اور تکنیکی مہارت اور این اے سی آئی این کے نفاذ کے تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے سمندری نفاذ اور آپریشنل صلاحیتوں میں سی بی آئی سی افسران کی تربیت کے لیے باہمی اشتراک کا ایک فریم ورک قائم کرتا ہے ۔

Posted On: 27 MAR 2025 9:11PM by PIB Delhi

آج چنئی میں نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، بالواسطہ ٹیکس اور نارکوٹکس (این اے سی آئی این) اور انڈین میری ٹائم یونیورسٹی (آئی ایم یو) کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔ اس تعاون کا مقصد سی بی آئی سی افسران کی سمندری نفاذ اور آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھا کر میرین کسٹمز ٹریننگ سینٹر کو مضبوط کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ این اے سی آئی این اور آئی ایم یو کے درمیان باہمی آموزش اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے لیے ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DMMR.jpg

اس مفاہمت نامے پر این اے سی آئی این کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل جناب گیگونگدین پنمی اور آئی ایم یو کے پرو وائس چانسلر (وائس چانسلر کی نمائندکرنے والے) ڈاکٹر راجو بالاجی نے سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکس اینڈ کسٹمزکی ممبر محترمہ ارونا نارائن گپتااور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر ایم جی تھمز والاون اور ڈاکٹر ایزلمتھی کے،آئی ایم یوکے رجسٹرار جناب کے سروانن اور آئی ایم یو چنئی کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی جےرنگاچاری  اور دونوں اداروں کے دیگر اعلیٰ افسران کی موجودگی میں دستخط کیے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XRWS.jpg

اس موقع پر موجود معزز شخصیات اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ گپتا نے کہا کہ یہ اشتراک سمندری روک تھام کے کام میں مصروف سی بی آئی سی افسران کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اس کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کے تحفظ میں اجتماعی کوششوں کو تقویت دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

این اے سی آئی این اور آئی ایم یو کے درمیان یہ مفاہمت نامہ سمندری کارروائیوں میں شامل سی بی آئی سی افسران کی تربیت کے لیے ایک باہمی تعاون کا فریم ورک قائم کرتا ہے۔ اس میں ایک جامع تربیتی پروگرام کی ترقی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد سمندری نفاذ اور آپریشنل طور طریقوں میں موجودہ علمی خلا کو پُر کرنا ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی دونوں نقطہ نظر کو شامل کرکے نصاب کو بہتر بنایا جائے گا ۔ اس اشتراک کا مقصد آئی ایم یو کی تعلیمی اور تکنیکی مہارت اور این اے سی آئی این کے نفاذ کے تجربے سےاستفادہ کرتے ہوئے دونوں اداروں کو باہمی فائدہ پہنچانا ہے۔

جہاں تک سی بی آئی سی کا تعلق ہےتو، یہ اشتراک افسران کو عالمی بہترین طورطریقوں کے مطابق جدید سمندری ٹیکنالوجیز میں خصوصی، عملی تربیت فراہم کر کے اس کی سمندری نفاذ کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر مضبوط کرتا ہے۔ جہاں تک آئی ایم یو کا تعلق ہےتو،  یہ شراکت داری سمندری نفاذ کے شعبے میں اپنی تعلیمی رسائی کو بڑھانے، اس کے تربیتی ماڈیولز کے عملی اطلاق کو بڑھانے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے ڈرون نگرانی اور سمندری شعبے میں حالیہ پیشرفتوں پر باہمی تعاون سے تحقیق میں مشغول ہونے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتی ہے۔

مزید برآں ، یہ مفاہمت نامہ دیگر محکموں کے اہلکاروں اور بین الاقوامی شرکاء کی شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے، جس سے اس پہل کی عالمی مطابقت اور اسٹریٹجک دائرہ کار کی وضاحت ہوتی ہے۔

آئی ایم یو کے ساتھ اشتراک سےتعلیمی مہارت، جدید ترین ٹیکنالوجی اور عالمی بہترین طورطریقوں کو اس کے تربیتی فریم ورک میں ضم کرکے این اے سی آئی این کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ شراکت داری نہ صرف ایک مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار سمندری نفاذ کےتربیتی ماحولیاتی نظام کی ترقی کو یقینی بناتی ہے بلکہ اپنے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ہندوستان کے عزم کو بھی تقویت دیتی ہے۔ اس اشتراک سے بااختیار میرین کسٹمز ٹریننگ سینٹر خطے اور اس سے باہر سمندری نفاذ کی تربیت کے لیے ایک بہترین مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے ۔

میرین کسٹمز ٹریننگ سینٹر کے بارے میں

نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، بالواسطہ ٹیکسز اینڈ نارکوٹکس (این اے سی آئی این) بالواسطہ ٹیکس کے شعبے میں صلاحیت سازی کے لیے حکومت ہند کا اعلی ترین ادارہ ہے۔ سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنا این اے سی آئی این ہندوستان کی بالواسطہ ٹیکس انتظامیہ کی انسانی وسائل کی صلاحیتوں کی تربیت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آندھرا پردیش کے پالاسمدرم میں نیا این اے سی آئی این کیمپس ، جس کا افتتاح عزت مآب وزیر اعظم نے 16 جنوری 2024 کو کیا تھا، تربیت میں بہترین کارکردگی کے لیے حکومت کے عزم کی علامت ہے۔ اس کی بہت سی جدید ترین سہولیات میں، کیمپس میں میرین کسٹمز ٹریننگ سینٹر ہے، جو سمندری نفاذ میں مصروف کسٹمز افسران کی مہارت اور آپریشنل تیاری کو بڑھانے کے لیے این اے سی آئی این کے مشن کے حصے کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

یہ جدید ترین مرکز فل مشن شپ مینوورنگ سمیولیٹرز اور الیکٹرانک چارٹ ڈسپلے اینڈ انفارمیشن سسٹم (ای سی ڈی آئی ایس) سمیولیٹرز سے لیس ہے، جو جہازوں کی آمد و رفت، تصادم سے بچنے اور ہنگامی ردعمل میں عمیق، عملی تربیت پیش کرتا ہے۔ یہ فائر فائٹنگ ڈرلز، جہازرانی کی ٹریننگ اور گلوبل میری ٹائم ڈسٹریس اینڈ سیفٹی سسٹم (جی ایم ڈی ایس ایس) کے آپریشن کے لیے عملی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، افسران کو سمندر میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں، آتشیں ہتھیاروں کی مہارت اور زندگی بچانے کی تکنیکوں کی تربیت دی جاتی ہے-جو انہیں حقیقی دنیا کےمتعدد سمندری منظرناموں تیار کرتی ہے ۔ اس سینٹر میں حقیقت پر مبنی عملی حالات  کے لیے ڈیزائن کیا گیا  تربیتی ماحول اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ افسران سمندری سلامتی کے خطرات، اسمگلنگ کی روک تھام اور ہنگامی ردعمل جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اچھی طرح سے تیار ہوں ۔ اس سہولت کا تصور دیگر سرکاری سمندری نفاذ ایجنسیوں کے اہلکاروں کی تربیت، بین ایجنسی تعاون کو فروغ دینے اور قومی سمندری نفاذ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک مشترکہ وسائل کے طور پر بھی کیا گیا ہے۔

آئی ایم یو کے بارے میں

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت انڈین میری ٹائم یونیورسٹی (آئی ایم یو) سمندری تعلیم، تربیت اور تحقیق کے لیے ایک اہم ادارہ ہے۔ یہ بحری مسائل سے متعلق شعبوں میں عالمی معیار کی تربیت اور تعلیم فراہم کرتا ہے اور ہندوستان کے سمندری شعبے کی ترقی میں اپنے اہم تعاون کے لیے مشہور ہے۔ ملک بھر میں کیمپس کے ساتھ، آئی ایم یو متعدد پروگرام فراہم کرتا ہے اور تعلیمی مہارت اور خصوصی تربیت کے ذریعے سمندری صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے لیے صنعت اور سرکاری اداروں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کرتا ہے ۔

***

(ش ح ۔ک ح۔م الف(

U. No. 9092


(Release ID: 2116097) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi