وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافتی تبادلے کے پروگرام

Posted On: 27 MAR 2025 4:13PM by PIB Delhi

ثقافتی تبادلے کے پروگرام(سی ای پی)پر دوسرے ممالک کے ساتھ دستخط کیے گئے ہیں تاکہ باہمی ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔ دستخط شدہ سی ای پیزکے نفاذ کے لیے، وزارت ثقافت کے مختلف ادارے سفارتی ذرائع کے ذریعے بیرونی ممالک میں اپنے متعلقہ اہم منصبوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ جنوری 2020 سے اب تک دستخط شدہ ثقافتی تبادلے کے پروگرام کی تفصیلات ضمیمہ-I میں ہیں۔ وزارت ثقافت کی تنظیموں کے ذریعہ سی ای پیزکے تحت کئے گئے نتائج/ سرگرمیوں کی تفصیلات ضمیمہ II میں ہیں۔سی ای پیزکے لیے کوئی مخصوص فنڈز مختص نہیں کیے گئے ہیں۔ فنڈز، جیسا کہ ضرورت ہو، تنظیمیں اپنے بجٹ کے وسائل سے استعمال کرتی ہیں۔

ثقافت کی وزارت بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے اور ہندوستان کی عالمی شبیہ  کو بہتر بنانے  کے لئے "گلوبل  انگیجمنٹ  اسکیم" کو نافذ کرتی ہے۔

اسکیم کے کلیدی مقصد میں بیرونی ممالک کے ساتھ ثقافتی روابط کو مضبوط کرنا، دو طرفہ ثقافتی رابطوں کو فروغ دینا، عالمی سطح پر ہندوستان کی ثقافتی شناخت کو پیش کرنا اور اندرون ملک سیاحت کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔

گلوبل انگیجمنٹ اسکیم کا انتظام بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے ذریعے کیا جاتا ہے تاکہ مندرجہ ذیل اجزاء کے ذریعے اپنا مقصد حاصل کیا جا سکے۔

  1. ہندوستان کا تہوار:

ہندوستانی فن کامظاہرہ  کرنے والے فنکاروں کو 'فیسٹیول آف انڈیا' کے بینر تلے بیرون ملک پرفارم کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ مختلف ثقافتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکار جیسے فوک آرٹ بشمول لوک موسیقی، لوک رقص، لوک تھیٹر اور کٹھ پتلی، کلاسیکی اور روایتی رقص، تجرباتی/عصری رقص، کلاسیکی/سیمی کلاسیکی موسیقی، تھیٹر وغیرہ بیرون ملک 'فیسٹیول آف انڈیا' میں پرفارم کرتے ہیں۔

  1. انڈو فارن فرینڈ شپ کلچرل سوسائٹیز کو امداد فراہم کرنا:

گرانٹ ان انڈو فارن فرینڈ شپ کلچرل سوسائٹیوں کو جاری کیا جاتی  ہے جو غیر ملکی ممالک میں ہمارے ہندوستانی مشنوں کے ذریعے فعال طور پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد ہندوستان اور متعلقہ  بیرونی ممالک کے درمیان قریبی دوستی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔

 

انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز(آئی سی سی آر)، وزارت خارجہ(ایم ای اے)کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، جو بیرون ملک مشن/ پوسٹس اور اپنے ثقافتی مراکز کے ذریعے دنیا بھر میں ہندوستانی ثقافت کو فروغ دیتا ہے۔ ان کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں میں دیگر باتوں کے ساتھ، یوگا کی تعلیم، رقص، موسیقی (صوتی اور ساز)، سنسکرت اور ہندی شامل ہیں۔ ہندوستانی ثقافت کے مختلف شعبوں میں کانفرنسوں/ سیمیناروں/ ورکشاپس کا انعقاد/ معاونت؛ غیر ملکی یونیورسٹیوں میں انڈین ا سٹڈیز کی حمایتی چیئرز؛ مہاتما گاندھی اور دیگر قومی آئیکن  کے مجسمے  تحفے میں دینا، بصری فنون کی نمائشوں کا تبادلہ کرنا، یوگا کا بین الاقوامی دن اور ہندوستانی تہوار منانا، مختلف مہمانوں کے پروگراموں کے تحت مہمانوں کی میزبانی کرنا (تعلیمی/ ممتاز/ اہم/ جنرل نیکسٹ ڈیموکریسی نیٹ ورک)؛ اور مختلف اسکالرشپ اسکیموں کے تحت غیر ملکی طلباء کو وظائف کی کفالت کرنا۔ آئی سی سی آر نے بیرون ملک اپنی ثقافت کو فروغ دینے اور بیرونی ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو آسان بنانے کے لیے مختلف ریاستی حکومتوں کے ساتھ مفاہمت نامے بھی کیے ہیں۔ آئی سی سی آر آنے والے غیر ملکی ثقافتی گروپوں کی میزبانی بھی کرتا ہے تاکہ ہندوستانیوں کو مختلف غیر ملکی ثقافتوں کو دریافت کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ، ہندوستان پوری دنیا میں کثیرالجہتی پلیٹ فارمز میں سرگرم عمل ہے تاکہ مختلف عالمی مسائل پر دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرسکے  اور عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرسکے ۔ 2020 سے ہندوستان ہندوستانی ثقافت کی نمائش اور فروغ کے لیے درج ذیل سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

  • ہندوستان کی برکس صدارت کے دوران وزارت ثقافت نے جولائی 2021 میں عملی طور پر برکس ثقافت کے سینئر افسروں کی میٹنگ اور VI برکس کے ثقافتی وزراء کی میٹنگ کی میزبانی کی۔
  • شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن(ایس سی او)کی ہندوستان کی صدارت کے دوران وزارت ثقافت نے مارچ 2023 میں ہندوستان کی صدارت میں ایس سی اوکے رکن ممالک کے مشترکہ بدھ وراثت  پر کانفرنس کی میزبانی کی۔
  • وزارت ثقافت نے اپریل 2023 میں ہندوستان کی صدارت میں 20ویں ایس سی اوثقافتی وزراء کی میٹنگ کی میزبانی کی۔
  • ثقافت کی وزارت نے دو طرفہ ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے اپریل 2023 میں پہلی ہندوستان-وسطی ایشیا کے ثقافتی وزراء کی میٹنگ (سی ایم ایم) کی میزبانی کی۔
  • ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران، وزارت ثقافت نے 2023 میں جی20 کلچر ورکنگ گروپ میٹنگ(سی ڈبلیو جی) اور ثقافت کے وزیروں کی میٹنگ(سی ایم ایم ) کی میزبانی کھجوراہو، بھوبنیشور، ہمپی اور وارانسی میں کی۔

جی20 کلچر ورکنگ گروپ نے 'کاشی کلچر پاتھ وے' کے عنوان سے ایک نتیجہ پر مبنی  دستاویز پیش کی جس نے 2030 کے بعد کے ترقیاتی ایجنڈے میں "ثقافت کو ایک واحد مقصد کے طور پر" آگے بڑھانے کی وکالت کی۔ نئی دہلی کے قائدین کے اعلامیہ میں اس کی مزید متفقہ طور پر توثیق کی گئی جسے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا گیا۔

ثقافت کی وزارت نے جی 20 ممالک کے شرکاء کے سامنے ہندوستانی ثقافت کی نمائش کے لیے مختلف باہمی تعاون کے ساتھ بین الاقوامی ثقافتی منصوبے شروع کیے- چار عالمی موضوعاتی ویبینار؛ نمائشیں –ری (ایڈ) ڈریس :کھجوراہومیں خزانے کی واپسی  ؛ سسٹین :دی کرافٹ ایڈیم ، بھونیشور میں؛ ووین  نریٹیوز، ہمپی میں؛جی20 آرٹ پروجیکٹ – ٹوگیدروی  آرٹ؛ جی 20 انتھولوجی آف پوئٹری – انڈر دی سیم  اسکائی  اور کلچر یونائیٹ آل کیمپین ۔؛جی 20 آرکسٹرا- سور وسودھا۔  جی20 ڈیجیٹل میوزیم (کلچر کوریڈور) اور نمائش روٹس اینڈ  روٹس کا نئی دہلی میں جی20 لیڈرز سمٹ کے موقع پر اہتمام کیا گیا۔

وزارت ثقافت کے پاس 88 ممالک کے ساتھ ویلڈ  سی ای پیزہیں اور 102 ممالک کے ساتھ سی ای پیزپر بات چیت جاری ہے۔ 2024 سے اب تک 12 ممالک کے ساتھ سی ای پیزپر دستخط کیے گئے ہیں۔

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

************

Annexure-I

 

Cultural Exchange Programme(CEP) Signed during 2020-2025 (till date 2025)

S.N

2020

2021

2022

2023

2024

2025

 

  1.  

Brazil

25.1.2020

Russia

02.12.2021

Greece

23.03.22

Bangladesh

05-09-2023

Jamaica

30.09.24

Indonesia

24.01.2025

  1.  

 

Serbia

11.10.21

Denmark

30.04.22

Belarus

09.11.2023

Kuwait

22.12.24

Bolivia

20.03.2025

  1.  

 

Uzkekistan

24.09.2021

Kazakhstan

13.06.22

Colombia

26.04.23

Malawi

18.10.24

 

  1.  

 

 

Kyrgyz Republic

11.06.22

Croatia

15.12.23

Malaysia

20.08.24

 

  1.  

 

 

Panama

29.04.22

Egypt

25.01.23

Nigeria

15.11.24

 

  1.  

 

 

Romania

01.07.22

Italy

02.11.23

Spain

28.10.24

 

  1.  

 

 

Senegal

01.06.22

Kenya

05.12.23

Timor-Leste

10.08.24

 

  1.  

 

 

Suriname

30.08.22

Mauritius

06.07.23

Ukaine

23.08.24

 

  1.  

 

 

Thiland

22.12.22

Oman

15.12.23

Mauritania

16.10.2024

 

  1.  

 

 

Turkmenistan

02.04.22

Slvak Republic

04.03.23

Guyana

20.11.2024

 

  1.  

 

 

Vietnam

15.12.22

Tanzania

09.10.23

 

 

 

 

 

Annexure-II

 

The details of successful CEPs conducted and their outcomes since 2020 –National Gallery of Modern Art (NGMA)

 

Year

Exhibition under CEP/ MoU/Summit/

BRICS/SAARC, SCO etc.

Country

Artist

2020

Incoming under CEP

France

Artist Gerard Garouste

2022

Incoming under CEP

Brazil

Included works by Oscar Niemeyer, Athos Bulcao, Burle Marx and more

 

Outgoing – Loaning of work/s of art

Italy

Two works of art of artist Mrinalini Mukherjee on loan entitled 'Devi' and 'Rudra' from NGMA collection.

2022-2023

Incoming under CEP

Sri Lanka

Exhibition on GeofferyBawa

 

Outgoing under CEP

Japan

Artist Nandalal Bose and UpendraMaharathi

 

Outgoing Loaning of work/s of art

South Africa

One work of art of artist Amrita Sher-Gil on loan titled Three Girls from NGMA collection.

 

Outgoing under CEP

Japan

Artist UpendraMaharathi and Hiroko Takayama.

 

Incoming under CEP

Portugal

Artist Antonio Xavier Trindade

2023-2024

Outgoing under CEP

Oman

Group of 16 artists from the collection of NGMA Delhi

2024

Incoming under CEP

Belgium

Group of 55 women artists from the collection of Museum of Sacred Art, Belgium

2024

Outgoing digital exhibition

Sri Lanka

Exhibition of 40 works of art from the collection of NGMA Delhi as an immersive digital format exhibition at the Indian mission in Colombo

2024

Outgoing digital exhibition

China

Exhibition of 20 works of art from the collection of NGMA Delhi as an immersive digital format exhibition at the Indian mission in Beijing

2025

Incoming under CEP

Hungary

Exhibition of 140 archival photographs from the FerencHopp Museum Budapest and 8 works of art from the NGMA Delhi collection.

 

Annexure-II

The details of successful CEPs conducted and their outcomes since 2020 –National Museum (NM)

 

Serial

No.

Title of Exhibition

Gallery/Space/Venue

Exhibition Date

1.

Gita Govinda

Museum Rietberg Zurich

24th October, 2019 – 16th February, 2020

2.

From the Coromendal Coast to the Straights- Tamils in Southeast Asia and Singapore

 

Indian Heritage Centre, Singapore

November, 2019 – 30th September, 2020

3.

“Oman and the World Gallery"

National Museum of Oman, Muscat

17th January, 2022 – 16th April, 2022

4.

Being Jain: Art and Culture of an Indian Religion"

Museum Rietberg Museum, Zurich, Switzerland

18th November, 2022 – 30th April, 2023

5.

Body of Faith: Sculpture from the National Museum of lndia

Israel Museum, Jerusalem, Israel

December 2, 2022 – June 10, 2023

6.

“A Splendid Land: Royal Paintings of Udaipur" by Maharana of Mewar Charitable Foundation (MMCF)

Venue 1-National Museum of Asian Art. Smithsonian Freer Gallery of Art Arthur M. Sackler Gallery Washington DC, USA. Venue 2 –Cleaveland Museum of Art, Ohio, USA.

November 19, 2022 – May 14, 2023

7.

Exposition of the Holy Relics of Lord Buddha. Sariputra, And Maudgalayana

Various locations in Thailand

February 22 – March 19, 2024

8.

Hiranmaya: Gold Ornaments from Taksasila

Jewellery Gallery, National Museum, New Delhi

May 24, 2025 (on display from)

9.

Tree & Serpent: Early Buddhist Art in lndia. 200 BC - 400 A.D. (loaned antiquities)

National Museum of South Korea, Seoul

December 22, 2023 –April 14, 2024

10.

Anis al Hujjaj manuscript (loan)

National Museum of Oman

April 4 – July 31, 2024

11.

Asian Bronze (loaned antiquities)

Rijksmuseum, The Netherlands

September 2024 – January 2025

12.

Islamic Arts Biennale 2025 (loaned artworks)

Diriyah Biennale Foundation, Saudi Arabia

January 25, 2025 – May 24, 2025

13.

Living with the Gods: Arts. Beliefs and People (loaned antiquities)

Museum of Fine Arts, Houston

October 2024 – January 2025

***

 

 

ش ح ۔ ف ا۔  م  ص

 (U:9058)


(Release ID: 2115922) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi