مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
پی ایم- وانی اسکیم
Posted On:
26 MAR 2025 4:26PM by PIB Delhi
مواصلات اور دیہی ترقی کے ریاستی وزیر ڈاکٹر پماسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ وزیراعظم وائی-فائی ایکسیس نیٹ ورک انٹرفیس (پی ایم-ڈبلیو وانی) اسکیم کا مقصد ڈیجیٹل انڈیا کی تعمیر اور اس سے فائدہ حاصل کرنا اور ملک میں عوامی وائی-فائی ہاٹ اسپاٹس قائم کر کے انٹرنیٹ خدمات کے پھیلاؤ میں تیزی لانا ہے۔
پی ایم-وانی اسکیم کے تحت عوامی ڈیٹا دفاتر (پی ڈی اوایز) اپنے تکنیکی-تجارتی تصورات کی بنیاد پر وانی کے مطابق وائی-فائی ہاٹ اسپاٹس کی تنصیب، چلانے اور نگرانے کرتے ہیں اور صارفین کو انٹرنیٹ خدمات فراہم کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کے لیے پی ڈی او ایزکو عوامی ڈیٹا دفتر ایگریگیٹر (پی ڈی او اے) کے ساتھ شراکت داری کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
20 مارچ 2025 تک ملک میں نصب کے گئے پی ایم-وانی وائی-فائی ہاٹ اسپاٹس کی مجموعی تعداد 2,78,439 ہے۔
پی ایم-وانی کے مطابق وائی-فائی ہارڈویئر مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہے۔ سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈوٹ) کے مطابق، پی ایم-وانی کے مطابق وائی-فائی ہارڈویئر بھی سی-ڈوٹ اپنے ٹیکنالوجی ٹرانسفر (ٹی او ٹی) کے شراکت داروں کے ذریعے فراہم کرتا ہے۔
**********
ش ح۔ م ع ن- ش ا ن
Urdu No. 9032
(Release ID: 2115673)
Visitor Counter : 12