عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کنسولیٹڈ فنڈ آف انڈیا سے پنشن واجبات پر اخراجات کے لیے سینٹرل سروسز (پنشن) کے قواعد اور اصولوں کی توثیق کو مالیاتی بل کے حصے کے طور پر 25.03.2025 کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا

Posted On: 26 MAR 2025 3:10PM by PIB Delhi

کنسولیٹڈ فنڈ آف انڈیا سے پنشن واجبات پر اخراجات کے لیے سی سی ایم (پنشن) کے قواعد اور اصولوں کی توثیق سے متعلق قانون کو مالیابی بل، 2025 کے حصے کے طور پر 25.03.2025 کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا۔

توثیق کی قانون سازی اس اصول کی توثیق کرتی ہے کہ پنشن کے اصولوں کے ساتھ تعصب کے بغیر، مرکزی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پنشنرز کے درمیان ایک عام اصول کے طور پر امتیاز قائم کر سکتی ہے اور یہ کہ پنشنرز کے درمیان فرق کیا جا سکتا ہے یا برقرار رکھا جا سکتا ہے، جو کہ سنٹرل پے کمیشن کی منظور شدہ سفارشات سے پیدا ہو سکتا ہے، اور خاص طور پر ریٹائرمنٹ کی تاریخ کی بنیاد پر فرق کیا جا سکتا ہے۔ قانون سازی کو 1.6.1972 سے مؤثر بنایا گیا ہے جس کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 309 کے تحت سی سی ایس (پینشن) قواعد، 1972، سی سی ایس (پنشن) قواعد، 2021، سی سی ایس (غیر معمولی پنشن) قواعد، 2023 کے بنائے گئے تمام قواعد کی توثیق کر دی گئی ہے جس میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی گئی تمام ہدایات بھی شامل ہیں۔

 **************

ش ح۔ ف ش ع- ج ا

U: 8977


(Release ID: 2115533) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Tamil