ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ  سوال: روایتی بنکروں کے لیے اسکیم

Posted On: 26 MAR 2025 4:23PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت جلپائی گوڑی سمیت پورے ملک میں ہینڈلوم سیکٹر سمیت ٹیکسٹائل کی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف اسکیمو ں اور پہل  کو نافذ کررہی ہے۔ بڑی اسکیموں،پہل میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اور ملبوسات (پی ایم مترا ) پارکس اسکیم شامل ہیں جو کہ ایک جدید، مربوط، عالمی معیار کا ٹیکسٹائل انفراسٹرکچر بنانا چاہتی ہے۔ سمرتھ – ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت بڑھانے کی اسکیم جس کا مقصد ڈیمانڈ پر مبنی، پلیسمنٹ پر مبنی، ہنر مندی کا پروگرام فراہم کرنا ہے۔ سلک سماگرا-2 ریشمی زراعت کی ویلیو چین کی جامع ترقی کے لیے؛ قومی ہینڈلوم ڈویلپمنٹ پروگرام اور خام مال کی فراہمی کی اسکیم روایتی ہتھ کرگھے بنانے والوں کے لیے آخر سے آخر تک مدد کے لیے۔

انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل پارک (ایس آئی ٹی پی ) کی اسکیم کے تحت، ہاوڑہ میں دو ٹیکسٹائل پارک۔ مغربی بنگال میں ای آئی جی ایم ای ایف ایپرل پارک لمیٹڈ اور ویسٹ بنگال ہوزری ٹیکسٹائل پارک کو منظوری دی گئی ہے۔ نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت، مرشد آباد میں ایک میگا ہینڈ لوم کلسٹر اور مغربی بنگال میں 19 چھوٹے ہینڈلوم کلسٹرز بشمول شمالی بنگال میں 2 چھوٹے ہینڈلوم کلسٹرز شروع کیے گئے ہیں۔

یہ معلومات ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت  جناب  پبیترا مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں پیش کی ۔

*****

ش ح ۔ ال

U-8999


(Release ID: 2115527) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil