شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے میں سیلاب کا بندوبست اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی

Posted On: 26 MAR 2025 4:28PM by PIB Delhi

سیلاب سے نمٹنے اور کٹاؤ روکنے کی اسکیمیں متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعے ان کی ترجیح کے مطابق وضع اور نافذ کی جاتی ہیں۔ مرکزی حکومت اہم علاقوں میں سیلاب کے بندوبست کے لیے تکنیکی رہنمائی اور پروموشنل مالی مدد فراہم کر کے ریاستوں کی کوششوں میں تعاون دیتی ہے۔ ایکس ایل ٹی ایچ پلان کے بعد سے اب تک مرکزی امداد کے طور پر  10,000 کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔ جل شکتی کی وزارت کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ’’فلڈ مینجمنٹ اینڈ بارڈر ایریا پروگرام (ایف ایم بی اے پی)‘‘ کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کے سیلاب سے نمٹنے کے منصوبوں کے لیے 2382 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

موجودہ مالی سال 2024-25 میں ملک بھر کے لیے ایف ایم بی اے پی اسکیم کے تحت 400 کروڑ روپے کی امداد رکھی گئی ہے، جس میں سے 121.50 کروڑ روپے کی مرکزی امداد شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں سیلاب کے بندوبست کے منصوبوں کے لئے جاری کی گئی ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں میں اب تک کل 208 فلڈ مینجمنٹ پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔

پچھلے 7 سالوں (مالی سال 2017-18 سے مالی سال 2023-24) کے دوران این ای سی کی اسکیموں کے تحت 62.85 کروڑ روپے کی لاگت والے کل 13 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی تاکہ شمال مشرقی خطے میں کٹاؤ کو روکنے اور سیلاب پر قابو پانے میں مدد ملے۔ مزید برآں ’’دریائے برہم پترا کے سیلاب اور کٹاؤ سے ماجولی جزیرے کے تحفظ‘‘ کے عنوان سے ایک پروجیکٹ کو 2017 میں نان لیپسیبل سنٹرل پول آف ریسورسز-سینٹرل کے تحت207 کروڑ روپے کی منظور شدہ لاگت کے ساتھ منظوری دی گئی تھی۔

یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکانتا مجمدار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

ش ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 8973


(Release ID: 2115504) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Assamese