سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے 18,000 کروڑ روپے سے زائد کی سب سے بڑی آئی این وی آئی ٹی مونیٹائزیشن مکمل کی

Posted On: 26 MAR 2025 4:42PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ(این ایچ آئی ٹی)، جو کہ 2020 میں این ایچ اے آئی کے ذریعے حکومت ہند کے مونیٹائزیشن پروگرام کی معاونت کے لیے قائم کیا گیا تھا، نے 18,380 کروڑ روپے کے قریب کاروباری مالیت پر فنڈز اکٹھا کرنے کے چوتھے دور کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جس سے یہ بھارت کی  سڑکوں کے شعبے کی تاریخ میں سب سے بڑی مونیٹائزیشن ٹرانزیکشن بن گئی ہے۔ اس مرحلہ  کی تکمیل کے ساتھ، چارمرحلوں  میں مجموعی طور پر حاصل شدہ مالیت 46,000 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی ہے۔

اس مرحلہ  میں، این ایچ آئی ٹی نے تقریباً 8,340 کروڑ روپے یونٹ کیپٹل کی شکل میں ملکی اور بین الاقوامی سرکردہ سرمایہ کاروں سے اکٹھا کیے ہیں، ساتھ ہی 10,040 کروڑ روپے کا قرض ملکی قرض دہندگان سے حاصل کیا ہے۔ یہ فنڈز نیشنل ہائی وے کے  مختلف حصوں  کی خریداری کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جن میں اناکاپلی  - نرسن پیٹا، گنڈوگولانو – کوورو اور چتور –ملاورم آندھرا پردیش ، بریلی – سیتا پور اور مظفر نگر – ہریدواریوپی / اتراکھنڈ، گاندھی دھام – منڈرا  گجرات اور رائے پور –  چھتیس گڑھ کے بلاس پور  شامل ہیں،جن کی قیمت کا تخمینہ 17,738 کروڑ روپے (جس میں 97 کروڑ روپے کا پریمیم شامل ہے) ہے۔ سرمایہ کاروں نے بک بلڈنگ  کے عمل کے ذریعےیونٹس کی سبسکرپشن کی، جس کی قیمت 133.50 روپے فی یونٹ تھی، جو 31 دسمبر 2024 کےاین اے وی131.94 روپے فی یونٹ سے زائد ہے۔

اس ایشو میں موجودہ اور نئے سرمایہ کاروں طرف  سے زبردست  مانگ  آئی۔ متعدد ملکی پینشن / پروویڈنٹ فنڈز جیسےای پی ایف او ، ایل اینڈ ٹی پی ایف، راجستھان راجیہ وِدیوت کرمچاری پی ایف، انڈین آئل کارپوریشن پی ایف؛ انشورنس کمپنیاں بشمول ایکسس میکس لائف انشورنس؛ بینک / مالیاتی ادارے جیسےاین بی ایف آئی ڈی، ایکسس بینک، انڈس انڈ بینک؛ اور میوچول / انویسٹمنٹ فنڈز جیسے نپون انڈیا، بڑودہ بی این پی پارِباس، نوواما اور وائٹ اوک کیپٹل نے اس ایشو میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ، این ایچ آئی ٹی کے موجودہ غیر ملکی سرمایہ کاروں، کینیڈا پنشن پلان انویسٹمنٹ بورڈ اور اونٹاریو ٹیچرز پنشن پلان بورڈ نے بھی بک بلڈنگ  میں اپنی زیادہ سے زیادہ حد تک حصہ لیا۔

اس دور میں ایک اہم پیش رفت ای پی ایف او کی طرف سے 2,035 کروڑ روپے کی سبسکرپشن ہے۔ یہ ای پی ایف او کی جانب سےآئی این وی آئی ٹی میں کی جانے والی پہلی سرمایہ کاری ہے۔ مزید برآں، این ایچ اے آئی نے اپنی حصہ داری کے طور پر تقریباً 15فیصدیونٹس سبسکرائب کیے ہیں، وہ بھی اسی قیمت پر۔

اس دور کی تکمیل کے ساتھ، این ایچ آئی ٹی کے پاس 26 فعال ٹول روڈز (41 ٹول پلازے) پر مشتمل متنوع پورٹ فولیو ہو گا، جس کی مجموعی لمبائی 2,345 کلومیٹر ہے اور یہ 12 ریاستوں میں پھیلا ہوا ہے، جن میں کنسیشن کی مدت 20 سے 30 سال کے درمیان ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا۔  م  ص

 (U:8948)


(Release ID: 2115481) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi