تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انقلاب ابیض

Posted On: 26 MAR 2025 2:50PM by PIB Delhi

امدادباہمی کی وزارت نے کوآپریٹو کی قیادت میں’’انقلاب ابیض  2.0‘‘ شروع کیا ہے جس کا مقصد کوآپریٹو کوریج کو وسعت دینا، روزگار پیدا کرنا اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے  اور  "ڈیری کوآپریٹیو کے دودھ کی خریداری کو موجودہ سطح سے 50 فیصد تک بڑھانا ہے تاکہ اگلے پانچ سالوں میں ڈیری فارمرز کو مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جاسکے اور کوآپریٹو سیکٹر کے منظم شعبوں میں ڈیری فارمرز کو بڑھایا جائے۔

انقلاب ابیض  2.0 کے لیے معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) 19.09.2024 کو شروع کیا گیا تھا۔ مکمل طور پر، پانچویں سال کے اختتام تک یعنی29-2028 تک، ڈیری کوآپریٹیو کے ذریعہ دودھ کی خریداری 1007 لاکھ کلوگرام یومیہ تک پہنچنے کی امید ہے۔ یہ ہدف دو جہتی حکمت عملیوں کے ذریعے حاصل کیا جائے گا:

  1. ڈیری کوآپریٹیو کے ذریعے کوریج کو بڑھانا۔
  2. ڈیری کوآپریٹیو کی رسائی کو وسعت دینا۔

مذکورہ مقصد کے لیے، تعاون کی وزارت نے غیر احاطہ شدہ پنچایتوں/دیہات میں 75,000 نئی ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز(ڈی سی ایس)قائم کرنے اور 46,422 موجودہ ڈی سی ایس کو مضبوط کرنے کا تصور کیا ہے۔ ان ڈی سی ایسزکو یا تو موجودہ دودھ کے راستوں کو وسعت دے کر یا دودھ کے نئے راستے بنا کر مارکیٹ لنکیج فراہم کیا جائے گا۔این ڈی ڈی بی سفید انقلاب 2.0 سے متعلق مختلف سرگرمیوں کو مربوط کرے گا۔

دودھ دوہنے ، چاراکھلانے ، مویشیوں کے انتظام اور جانوروں کی صحت کو یقینی بنانے سے متعلق اہم کام انجام دینے والے ہندوستان کے ڈیری سیکٹر میں خواتین ایک ناگزیر کردار ادا کرتی ہیں۔ ڈیری فارمنگ میں تقریباً 70فیصد افرادی قوت خواتین پر مشتمل ہے، پھر بھی اس شعبے کی غیرمنظم نوعیت کی وجہ سے اکثر ان کی شراکت کی قدر نہیں کی جاتی۔ خواتین کی قیادت والی ڈیری کوآپریٹیو ان کو بااختیار بنانے کے لیے ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر ابھری ہیں۔ سفید انقلاب 2.0 کے تحت ہر  غیر احاطہ شدہ پنچایت/گاؤں میں ڈی سی ایس قائم کرکے، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مزید خواتین ڈیری فارمرز کو منظم ڈیری کوآپریٹو سیکٹر کے تحت لایا جائے گا۔ جہاں تک پنجاب کا تعلق ہے، سفید انقلاب 2.0 کے تحت 2,378 نئےڈی سی ایس قائم کرنے اور 2,440 موجودہ ڈی سی ایس کو مضبوط کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اب تک 87ڈی سی ایس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

یہ بات  امدادباہمی کے مرکزی  وزیرجناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی ۔

********

ش ح ۔ ف ا۔  م  ص

 (U:8947)


(Release ID: 2115464) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil