تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی اے سی ایس کے ساتھ جن اوشدھی کیندروں کی کامیابی

Posted On: 26 MAR 2025 2:50PM by PIB Delhi

دیہی عوام کو سستی قیمتوں پر جنرک دوائیں فراہم کرنے کے لیے، حکومت نے پرائمری ایگری کلچرل کریڈٹ سوسائٹیز(پی اے سی ایس)کو پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر( پی ایم بی جے کے)چلانے کے لیے اہل قرار دیا ہے، جو بھارتی وزارت   کیمیکلز اور کھاد کے محکمہ کے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی یوجنا کے تحت ہیں۔

پرائمری ایگری کلچرل کریڈٹ سوسائٹیز(پی اے سی ایس)اپنے 13 کروڑ سے زائد چھوٹے اور پسماندہ  کسانوں کے دیہی نیٹ ورک اور موجودہ بنیادی ڈھانچے جیسے زمین، عمارت اور ذخیرہ کرنے کی سہولتوں کا استعمال کرتے ہوئے جن اوشدھی کیندر قائم اور چلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس سے انہیں دور دراز علاقوں میں سستی دواوں کے مراکز کے طور پر خدمات فراہم کرنے کا موقع ملتا ہے، جہاں اس تک رسائی محدود ہے۔پی اے سی ایس کا قائم شدہ اعتماد اور دیہی آبادیوں کے ساتھ اس کا رشتہ اس بات کو مزید یقینی بناتا ہے کہ یہ کیندر کامیاب ہوں۔

یہ اسکیم، جو بھاری  حکومت کے محکمہ فارماسیوٹیکلز کے ذریعے چلائی جاتی ہے، کیندروں کو ماہانہ خریداریوں پر 20فیصد انعام فراہم کرتی ہے جو فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا(پی ایم بی آئی)سے کی جاتی ہیں، جو ماہانہ 20,000 روپے کی حد کے ساتھ ہے، بشرطیکہ اسٹاک مینڈیٹ کی شرائط پوری ہوں۔ اس کے علاوہ، کیندر مالکان کو ہر دوا کی ایم آر پی (ٹیکس کے بغیر) پر 20فیصد مارجن فراہم کیا جاتا ہے۔ کیندروں کو کیمسٹ کی دکان پر عام طور پر فروخت کی  جانے والی متعلقہ طبی مصنوعات بیچنے کی بھی اجازت ہے۔ اس طرح، یہ اقدامات جن اوشدھی کیندر کی پائیداری اور منافعت کو یقینی بناتے ہیں جوپی اے سی ایس کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔

یہ اقدام نیشنل ہیلتھ پالیسی کے مقصد سے ہم آہنگ ہے، جو معیار کی صحت کی دیکھ بھال تک مساوی رسائی کو یقینی بناتا ہے، تاکہ سستی دوائیں دیہی آبادیوں تک پہنچ سکیں اور اس کے ذریعے وسیع تر عوامی صحت کے مقاصد کو پورا کیا جا سکے۔

پی اے سی ایس اور جن اوشدھی کیندر کا انضمام چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو طبی اخراجات میں کمی کر کے اقتصادی طور پر مستحکم بناتا ہے، جس سے وہ اپنی زرعی پیداواریت کے لیے مزید وسائل مختص کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام پی اے سی ایس سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے اور انہیں اضافی آمدنی پیدا کرنے کے قابل بناتا ہے۔

پرائمری ایگری کلچرل کریڈٹ سوسائٹیز(پی اے سی ایس)، اپنے وسیع دیہی نیٹ ورک کے ذریعے، ملک کی دیہی علاقوں میں رہنے والی بڑی آبادی کو جن اوشدھی کیندرکی خدمات فراہم کرنے کا مقصد رکھتی ہیں۔

یہ بات امدادباہمی کے   وزیرجناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی ۔

************

ش ح ۔ ف ا۔  م  ص

 (U:8946)


(Release ID: 2115394) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil