خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے ریاستوں، ٹرانسپورٹ کی وزارتوں کو عوامی مقامات پر بچوں کیلئے فیڈنگ اور خواتین کیلئے چینجنگ روم قائم کرنےہدایت دی


پالنا اسکیم: وزارت نے 34 ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مفت چائلڈ کیئر خدمات فراہم کرنے کے لیے 11,395 اے ڈبلیو سی سیزکو منظوری دی

Posted On: 26 MAR 2025 3:44PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت ، شہری ہوا بازی کی وزارت، ریلوے بورڈ اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو وقتاً فوقتاً عوامی مقامات پر  بچوں و دودھ پلانے اور خواتین کے کپڑے تبدیل کرنے کے کمرے قائم کرنے کے لیے لکھا ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور غیرائیر پورٹس اٹھارٹی آف انڈیا ہوائی اڈوں کے تحت ہوائی اڈوں پر بالترتیب 164 اور 148 فیڈنگ روم؍ چینجنگ روم قائم کیے گئے ہیں۔ مزید،شاہراروں کی مرکزی وزارت نے ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگس کی ایسوسی ایشن کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کو آگے بھیج دیا ہے جس کے مطابق فیڈنگ رومز تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے 26 بس اسٹیشنوں، کوئمبٹور میں تمل ناڈو اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے 2 بس اسٹیشنوں اور اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں 50 بس اسٹیشنوں پر دستیاب ہیں۔ دہلی، گوا، چندی گڑھ اور میگھالیہ سمیت ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی اس سلسلے میں کارروائی کی اطلاع دی ہے۔

سکریٹری،خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی طرف سے تمام وزارتوں؍محکموں کے سکریٹریوں اور تمام ریاستی حکومتوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ کے چیف سکریٹریوں کو ایک ایڈوائزری بھیجا گیا ہے جس میں فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور دفتر کے احاطے کے اندر اور باہر کام کرنے والی خواتین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عوامی مقامات پر صنفی دوستانہ جگہیں بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی معیشت میں بھرپور اور بامعنی حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ ایڈوائزری میں وزارتوں اور محکموں کے کام کی جگہوں کے ساتھ ساتھ ان سے وابستہ اداروں میں صنفی دوستانہ جگہیں بنانے کے لیے سرگرمیوں کی ایک اشاری فہرست شامل ہے جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے:

خواتین ملازمین کی ماہواری کی حفظان صحت کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے واش رومز میں سینیٹری پیڈ وینڈنگ مشینوں اور انسینریٹرز کی تنصیب۔

فیڈنگ رومز، ریسٹ رومز اور یوگا رومز کے لیے جگہ مختص کرنا۔

کام کرنے والی ماؤں کی مدد کے لیے 50 یا اس سے زیادہ ملازمین رکھنے والی ہر عوامی عمارت میں کم از کم ایک کریچ کی سہولیات کا قیام۔

خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے مشن شکتی کے تحت ’پالنا‘ جزو کو نافذ کرتی ہے، جس کے تحت بچوں کو دن کی دیکھ بھال کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا مرکزی توجہ کا مرکز ہے۔ پالنا کے تحت، وزارت نے آنگن واڑی کم کریچ کے ذریعے بچوں کی دیکھ بھال کی مفت خدمات کو بڑھایا ہے۔ آج تک، مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصولہ تجاویز کے مطابق، 34 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں میں 11,395  آنگن واڑی کم کریچ کو منظوری دی گئی ہے۔

یہ اطلاع خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دی۔

***

 

(ش ح۔اص)

UR No 8961

(ان)


(Release ID: 2115378) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada